تقطیع
اصلاح
اشاعت
منتخب
مضامین
بلاگ
رجسٹر
داخلہ
Dr Shahid Siddique
@Shahid
21 دسمبر 2024
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
میری اتنی سی شناسائی ہے
تو خدا ، دل مرا ہرجائی ہے
میں تو دیوانہ ہوا جاتا ہوں
ہر سو رخ یار کا زیبائی ہے
پیار بدنام بہت ہے جگ میں
اس کا انجام بھی رسوائی ہے
غزل
0
3
8 دسمبر 2024
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
اک روشنی اندھیرے میں ، کوئی سویر دے
سورج کرن میں اپنی مجھے بھی بکھیر دے
چھٹتا ہے زلف میں ہوا کب قید آپ کی
اب عمر میری ساری قفس میں ادھیڑ دے
الفت ہے نخل آپ کی ، دنیا کے دشت میں
دے کے وفا میں ہجر ، شجر تو اکھیڑ دے
غزل
0
2
8 نومبر 2024
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
من میں دیوار اٹھانے والا
رنج دل کا نہیں جانے والا
اب نہیں آتا ہمیں دیکھو تو
اک ہنر ہنسنے ، ہنسانے والا
ہے ختم جگ سے تعلق اپنا
رشتہ ہر ملنے ، ملانے والا
غزل
0
4
25 اکتوبر 2024
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
ملکی آئین ہواؤں میں اچھالا جائے
اک عدالت سے ، عدالت کو نکالا جائے
پھینک کے تیل کسی جلتے ہوئے مسکن پر
پھول سے چہرے پہ تیزاب بھی ڈالا جائے
توڑ کے پیار کی زنجیر پرونے والی
پھر نہ سیلاب سمندر کا سنبھالا جائے
غزل
0
6
4 اکتوبر 2024
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
روشن فلک کا چاند ، ستارا نہیں ہوا
اے دل تجھے جو عشق دوبارہ نہیں ہوا
سچ ہے عذاب تھی یہ بنا تیرے زندگی
سچ ہے ترے بغیر گزارا نہیں ہوا
تنہائی سے ہی دوستی اپنی رہی سدا
دل کو بھی ساتھ جگ کا گوارا نہیں ہوا
غزل
2
13
28 ستمبر 2024
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
جان سے جاں کو گزرتا دیکھے
وہ بھی تو گل کو بکھرتا دیکھے
چپ کو سمجھے نہ مری لا حاصل
چڑھتے دریا کو اترتا دیکھے
دیکھے آنکھوں میں حسیں وہ دنیا
پھر زمانے کو ٹھہرتا دیکھے
غزل
0
7
26 ستمبر 2024
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
جان سے جاں کو گزرتا دیکھے
وہ بھی تو گل کو بکھرتا دیکھے
سمجھے چپ کو نہ مری لا حاصل
چڑھتے دریا کو اترتا دیکھے
دیکھے آنکھوں میں حسیں وہ دنیا
پھر زمانے کو ٹھہرتا دیکھے
غزل
0
12
8 ستمبر 2024
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
گر فسانوں میں فسانہ ہوتا
جینے کا اپنے بہانہ ہوتا
یاد کرتے نہ اسے پھر ہم بھی
بس میں گر انکو بھلانا ہوتا
ایک امید ہمیں بھی ہوتی
شہر میں گر جو ٹھکانہ ہوتا
غزل
0
14
1 ستمبر 2024
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
من کا اک خالی مکاں چھوڑ گیا
لے گیا سوچ ، گماں چھوڑ گیا
داغ سینے کے دکھاؤں میں کسے
اس کا ہر لفظ نشاں چھوڑ گیا
شکوہ ہو کس سے شکایت ہو کیا
درد وہ آہیں فغاں چھوڑ گیا
غزل
1
1
22
18 اگست 2024
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
چپ چاپ سمندر ہے ، مرے دل کا نگر بھی
زخموں سے بدن چور ہے ، گھر بار ، جگر بھی
ظاہر ہے حقیقت بھی دلوں پر ، اے ستم گر
گلیوں میں ہے رسوا مرا خورشید ، سحر بھی
زنداں میں اندھیرا ہے تو کیا فکر ہے تجھ کو
ڈوبیں گے ستارے بھی مرے شمس و قمر بھی
غزل
0
1
21
16 جولائی 2024
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
گلاب ، خوشبو ، وفائیں ، ادا بدن میں ملے
فلک کا چاند مجھے شب کے پیرہن میں ملے
سراب جس میں بجھائیں زمیں کی تشنہ لبی
نشہ شراب کا باتوں میں وہ سخن میں ملے
بہکتا ہے کسی ساقی کے در پہ جیسے مے کش
مہک حنا کی کوئی مجھ کو بانکپن میں ملے
غزل
0
18
16 جولائی 2024
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
طوفان میں دریا کا کنارہ نہیں ہوتا
قسمت کا کوئی ساتھ ستارا نہیں ہوتا
ہوتے نہیں اس کھیل میں موسم بھی موافق
جیتا کوئی اس دشت میں ہارا نہیں ہوتا
ملتے ہی نہیں یار محبت میں مسلسل
بیتی ہوئی یادوں سے گزارا نہیں ہوتا
غزل
0
18
27 جون 2024
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
الفت میں زخم شوخیٔ تحریر بن گئے
آنسو وفا میں آپ کی ، تصویر بن گئے
قاصد کو دیکھ کے گئی جو سہم سی نظر
شاخوں پہ پھول درد کی تفسیر بن گئے
خوابوں کی ڈھونڈتے رہے تعبیر ہم مگر
ٹوٹے جو سلسلے جڑے تعذیر بن گئے
غزل
0
11
13 جون 2024
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
کچھ ڈوبتے ہوؤں کو سہارا نہیں ملا
طوفاں میں کشتیوں کو کنارا نہیں ملا
امید تھی سبھی کو حقیقت میں چاند سے
سر شام روشنی کو ستارہ نہیں ملا
ہم بھی گلاب دیں گے عوض میں گلاب کے
یہ کہہ کے شخص ہم کو دوبارہ نہیں ملا
غزل
0
12
13 جون 2024
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
کچھ ڈوبتے ہوؤں کو سہارا نہیں ملا
دریا میں کشتیوں کو کنارا نہیں ملا
امید تھی سبھی کو حقیقت میں چاند سے
سر شام روشنی کو ستارہ نہیں ملا
ہم بھی گلاب دیں گے عوض میں گلاب کے
یہ کہہ کے شخص ہم کو دوبارہ نہیں ملا
غزل
0
9
11 جون 2024
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
جگ کی پہچان کہاں ہے کوئی
مجھ سا نادان کہاں ہے کوئی
رو پڑے دیکھ کے پتھر جس کو
غم سے انجان کہاں ہے کوئی
آنکھ اشکوں سے ہو خالی جس کی
من وہ سنسان کہاں ہے کوئی
غزل
0
14
7 جون 2024
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
ایک تصویر محبت کی بنا دی جاتی
دور ویرانوں میں جو شمع جلا دی جاتی
ہر بری رسم زمانے کی گوارہ کر کے
روٹھنے والے کو گر ہنس کے دعا دی جاتی
پھوٹتی آگ کی چنگاری اندھیروں سے بھی
سحر کے آنے کی جو آس بڑھا دی جاتی
غزل
1
16
5 جون 2024
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
اپنے ہونے کا نشاں چھوڑ گیا
غم کا قصہ وہ زباں چھوڑ گیا
لکھ کے اک سادہ ورق میرے لئے
وہ چراغوں میں دھواں چھوڑ گیا
کر گیا سونی سی دہلیز کوئی
درد ، خالی وہ مکاں چھوڑ گیا
غزل
0
13
20 مئی 2024
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
در تو رحمت کا کوئی کھول ، چھپا لے مولا
اس سے پہلے کہ اٹھائیں وہ ، اٹھا لے مولا
ایک عزت کی گزاری ہے جوانی میں نے
یہ بڑھاپا نہ مرا رول ، بلا لے مولا
قطعہ
0
16
19 مئی 2024
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
راز آنچل میں چھپائے بیٹھے ہیں
مجھ کو مجھ ہی سے چرائے بیٹھے ہیں
ڈس رہے ہیں وہ نشیلے نینوں سے
ہم گلے ان کو لگائے بیٹھے ہیں
بے خبر ہیں مے کشوں سے مے و سبو
ہوش ساقی بھی گنوائے بیٹھے ہیں
غزل
0
14
6 مئی 2024
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
مضطرب رہنا میری فطرت ہے
رات ، دن جلنا میری قسمت ہے
دیکھ کے رو نہ کرچیاں میری
ٹوٹنے کی مجھے تو عادت ہے
ہے کسے غم بکھر کے جانے کا
ہے غنیمت یہ تو سلامت ہے
غزل
0
16
4 مئی 2024
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
ہم بھی خوشبو کا سفر دیکھیں گے
پیار میں کر کے سحر دیکھیں گے
جن سے روشن ہو گلی ، کوچے ، در
چاندنی شب ، وہ قمر دیکھیں گے
گیت گاتی ہو جہاں پر بلبل
گلستاں گل وہ شجر دیکھیں گے
غزل
0
18
28 اپریل 2024
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
ہو کے دیپک بھی نبھائی ہے ہوا سے میں نے
رابطے توڑے ہیں سب اپنے قضا سے میں نے
گل کی پتی سے کٹایا ہے جگر بھی اپنا
زخم الفت کے کریدے ہیں دوا سے میں نے
دل نے دیکھے ہیں کئی دشت وفا کے دھوکے
پایا ہے لطف جفاؤں کا سزا سے میں نے
غزل
0
17
10 اپریل 2024
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
سینے میں لگی آگ کو دھکائے ہوئے ہیں
گلشن میں مرے پھول جو مرجھائے ہوئے ہیں
ہنگامہ ہے کوچے میں محبت کے نمایاں
اور ہم ہیں کہ آزردہ سے جھنجھلائے ہوئے ہیں
آنکھوں میں تصور ہیں ، بسی رات ، جھروکے
پر چاند ستارے سبھی گہنائے ہوئے ہیں
غزل
0
29
15 مارچ 2024
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
ایک اجلا شباب لگتا ہے
روپ وہ لا جواب لگتا ہے
اس کی آنکھوں کا ہو تصور کیا
کھلتا چہرہ گلاب لگتا ہے
نقش اس کا ہے دل پہ رنگیں سا
گو کہ سادہ کتاب لگتا ہے
غزل
0
20
10 مارچ 2024
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
منزل سے آشنا تھا جو وہ نقش پا ملا
راہوں میں پل صراط کے اک راستہ ملا
من کو ملی ہے روشنی سورج کی ہر کرن
دل کے نگر میں ہم کو کوئی رہنما ملا
تجھ سے شکایتیں کیا ، تجھ سے کریں گلہ
چل کے تمہارے ساتھ ہمیں حوصلہ ملا
غزل
0
23
14 فروری 2024
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
سب چاہتیں یہ ٹوٹا ہوا جام کس کو دیں
دنیا کی بے وفائی کا الزام کس کو دیں
سانسوں کی ڈور پر ہے رواں نام یار کا
دے کے لہو چراغ کو اب شام کس کو دیں
ساری کٹی ہے عمر یونہی جاگتے ہوئے
آنکھوں کے خواب پھر ترے پیغام کس کو دیں
غزل
0
17
7 فروری 2024
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
جیسے طوفان ہوں سر سے گزرے
ایسے ہم دل کے نگر سے گزرے
رات تھی وہ بہت ہی مشکل
جس بھی ہم راہ گزر سے گزرے
ہم نہ پہچان سکے چہرے سب
لوگ ہی لوگ نظر سے گزرے
غزل
0
16
5 فروری 2024
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
خاک ہو جائیں ، ہوا ہو جائیں
سب محبت میں فنا ہو جائیں
رات ڈوبے ، نہ سحر پھر نکلے
وقت سے لمحے خفا ہو جائیں
گل سے خوشبو بھی بچھڑ سی جائے
رنگ موسم سے جدا ہو جائیں
غزل
0
29
5 فروری 2024
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
دل کی دھڑکن یہی دہائی دے
تیرا رستہ مجھے دکھائی دے
لمس محسوس ہو مجھے تیرا
میں پکاروں جو ، تو سنائی دے
تو سنے سانس کی روانی میں
چاہتیں ایسی آشنائی دے
حمد
0
23
4 فروری 2024
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
دشت و صحرا کا سفر جاتا نہیں
کی دعاؤں کا اثر جاتا نہیں
لکھ دی ہے قسمتوں نے میری تڑپ
اک رکا درد جگر جاتا نہیں
اب مسیحا بھی کیا میرا کرے
آنکھ سے دیدۂ تر جاتا نہیں
غزل
0
19
2 فروری 2024
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
ہے روگ ایسا کہ اب چارہ گر نہیں ملتا
ترے بغیر سکوں ، ہم سفر نہیں ملتا
تڑپ رہی ہے جبیں بے بسی میں سجدے کو
وفا کا سلسلہ اک ، سنگ در نہیں ملتا
یقین ہم کو نہیں ہے غزالی آنکھوں پر
تجھے جو ڈھونڈ دے وہ ، نامہ بر نہیں ملتا
غزل
0
28
27 جنوری 2024
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
اک حقیقت نہیں تھی خواب تھے کچھ
وہ محبت نہیں سراب تھے کچھ
چوٹ جن سے لگی تھی ہم کو وہ
تیکھے کانٹے نہیں گلاب تھے کچھ
عشق جس کے لئے چڑھے سولی
درد دل کا تھا ، احتساب تھے کچھ
غزل
0
20
25 جنوری 2024
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
راہوں میں کوئی جلتے چراغوں کو بجھا دے
منصور کو پھر سے نہ کوئی سولی چڑھا دے
بے بس نہ ہمیں کر دے ارادوں میں ہمارے
اک بیچ دلوں کے نہ وہ دیوار اٹھا دے
تو داغ چھپا سینے کا ، دے حوصلہ سب کو
رکھ زخموں پہ مرہم ، گل عریاں کو قبا دے
غزل
0
17
18 جنوری 2024
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
خاک ہو جائیں ، ہوا ہو جائیں
سب محبت میں فنا ہو جائیں
رات ڈوبے ، نہ سحر پھر نکلے
وقت سے لمحے خفا ہو جائیں
گل سے خوشبو بھی بچھڑ سی جائے
رنگ موسم سے جدا ہو جائیں
غزل
0
17
18 جنوری 2024
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
خاک ہو جائیں ، ہوا ہو جائیں
ہم محبت میں فنا ہو جائیں
رات ڈوبے ، نہ سحر پھر نکلے
وقت سے لمحے خفا ہو جائیں
گل سے خوشبو بھی بچھڑ سی جائے
رنگ موسم سے جدا ہو جائیں
غزل
0
16
12 جنوری 2024
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
دکھوں کا ہے قلم تحریر انساں
خطا کی ہے سزا تعذیر انساں
فسانہ ہے کبھی قصہ ، کہانی
نرالی ہے کبھی تصویر انساں
حقیقت ہے مگر کیسی عجب یہ
کرے انسان کی تحقیر انساں
غزل
0
21
10 جنوری 2024
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
یقین دریا سمندر سراب وہ بدلے
ندی ہے ہجر کی ہر سو چناب وہ بدلے
بیاں کرے نہ حقائق حساب وہ خود سے
درس وفا کے ، نہ پڑھی کتاب وہ بدلے
سکھا دو اس کو پرانے رموز الفت کے
محبتوں کا نہ دل کا نصاب وہ بدلے
غزل
0
18
5 جنوری 2024
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
دشت ، دریا ، سراب لگتے ہیں
سرد موسم عذاب لگتے ہیں
گیسوئے یار سے چراغوں تک
دن محبت کے خواب لگتے ہیں
اک قیامت کا پیش خیمہ ہے
آئینے بے حجاب لگتے ہیں
غزل
0
29
31 دسمبر 2023
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
زخم ملتے ہیں دلوں کو نئے ، آلام کبھی
سر سے ٹلتی ہی نہیں گردش ایام کبھی
آنکھ سے جاتے نہیں سائے کھلی زلفوں کے
ہونٹ بھی تھکتے نہیں لیتے ہوئے نام کبھی
درد بڑھتا ہی گیا جب بھی دعا کی رب سے
دل کے بیمار کو آتا نہیں آرام کبھی
غزل
0
21
30 دسمبر 2023
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
اپنی زلفوں میں کہیں دیکھ سجا لے جائے
جانے کس سمت ہمیں آج ہوا لے جائے
دل میں تصویر کوئی کرتی ہے دیوانہ سا
چاندنی مجھ کو نہ مجھ سے چرا لے جائے
حوصلہ خود سے نہیں لڑنے کا باقی ہم میں
دل نشیں پھر نہ حسیں ہم کو جگا لے جائے
غزل
0
35
29 دسمبر 2023
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
دنیا سے آؤ گزر جاتے ہیں
ٹوٹ کے دیکھ بکھر جاتے ہیں
وحشتوں سے بھری ہیں اب راہیں
چھوڑ کے دشت کو گھر جاتے ہیں
عشق مشکل ہے مسافت جگ میں
ساتھ دستار کے سر جاتے ہیں
غزل
0
21
11 دسمبر 2023
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
لٹ سے گئے ہیں لمحے جو ، صبر و قرار کے
ہیں نقش کیا کمال کسی شاہکار کے
اجڑے ہیں اس طرح سے کہ حاصل سکوں نہیں
لگتے ہیں آج دور ہمیں گل ، بہار کے
ہر غنچہ دل گرفتہ ہے یادوں میں یار کی
چپ ہو گئے ہیں یار کو موسم پکار کے
غزل
1
32
3 دسمبر 2023
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
جاگتی آنکھیں رات بھر کے دکھ
سحر کیا جانے چشم تر کے دکھ
اب گنے کون چاند ، تاروں میں
کچھ اڑی خاک ، رہ گزر کے دکھ
شام کے چہرے پر لکھا ہے سب
دشت کی ریت دوپہر کے دکھ
غزل
0
22
2 دسمبر 2023
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
بڑھے چراغ کے اب لو ، ہوا سے کچھ تو کہو
بہت اداس ہے محفل صبا سے کچھ تو کہو
حریم ناز میں دیکھو کمی ہے دلبر کی
بلا کے لاؤ اسے خوش ادا سے کچھ تو کہو
تڑپ رہے ہیں کھلے بازو چاہ میں اس کی
ملے وہ ہم سے گلے دل ربا سے کچھ تو کہو
غزل
0
17
24 نومبر 2023
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
کانچ پلکوں سے اٹھانے پڑتے
حال گر دل کے سنانے پڑتے
ٹوٹے رشتوں کا بتانا پڑتا
داغ سینے کے دکھانے پڑتے
راستے کٹتے اندھیروں میں جو
خط لکھے تیرے جلانے پڑتے
غزل
3
37
19 نومبر 2023
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
خیال یار سے خود کو نہال رکھتے ہیں
سجا کے چہروں پہ کافر جمال رکھتے ہیں
چھپا کے رکھتے ہیں غم ہجر میں ملے سارے
خوشی کے بدلے سنبھالے ملال رکھتے ہیں
کسی چمکتے ستارے سے چاند کی لو تک
وہ گردشوں میں سبھی ماہ و سال رکھتے ہیں
غزل
0
47
12 نومبر 2023
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
لمحے ماضی سے بلائے جائیں
ناز پھر ان کے اٹھائے جائیں
چاک پر پھر سے رکھا جائے دل
یار کے نقش بنائے جائیں
اس سے پہلے کہ گذر جائے دن
رنگ تتلی کے چرائے جائیں
غزل
1
30
5 نومبر 2023
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
تم بڑا اپنا ہی قد کرتے ہو
نام جگ کے جو خرد کرتے ہو
ہے حقیقت یہ اگر مانو تو
زندہ خود کو تا ابد کرتے ہو
ہاتھ جب ہاتھ پہ رکھ لیتے ہو
اپنے ہونے کو بھی رد کرتے ہو
غزل
0
24
4 نومبر 2023
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
کر لی رسوائی زمانے کی گوارہ میں نے
کر لیا جرم محبت کا دوبارہ میں نے
موج طوفان کی ہے میرے مقابل لیکن
بیچ ڈالا ہے مقدر کا ستارہ میں نے
ہجر جھیلا ہے بڑا صبر سے تیرا دل نے
الفتوں میں سہا ہے روز خسارہ میں نے
غزل
1
21
14 اکتوبر 2023
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
چھپائے درد بڑی سوگوار گزری ہے
بنا تمہارے یوں اپنی بہار گزری ہے
گلوں نے خود کو نکھارا نہیں ہے خوشبو سے
چمن پہ دل کے قیامت ہزار گزری ہے
تلاش کرتے رہے ہیں تھکے تجھے تارے
سحر بھی چپکے سے ہر اشک بار گزری ہے
غزل
0
19
4 اکتوبر 2023
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
دل ناتواں کو اپنے یہ راحت کہاں ملے
پھر زندگی کو اپنی ، محبت کہاں ملے
تیرے بنا سکون نہیں من کو اب مگر
ہوں ہم کلام تجھ سے یہ مہلت کہاں ملے
اک عیب تم سمجھتے رہے الفتوں کو بھی
پر نفرتوں سے اپنی طبیعت کہاں ملے
غزل
0
34
4 اکتوبر 2023
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
شاخ مہکے جو کوئی اسکو جلا دیتے ہو
تم بہاروں میں جفا ، تیز ہوا دیتے ہو
جانتے ہو کہ ہے حل موت دکھوں کا میری
اس لئے جینے کی ہر روز دعا دیتے ہو
میں اٹھاتا ہوں لٹی لاش پڑی چوکھٹ پر
پیار میں زہر ، کڑی کیسی سزا دیتے ہو
غزل
0
27
2 اکتوبر 2023
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
پھول پر اوس کا اک قطرہ سجا دیتے ہو
تم ، گلابوں کو مہکنا بھی سکھا دیتے ہو
پیار آ جائے جو اپنے ہی کسی بندے پر
تم لگی آگ میں ، جنت کا مزا دیتے ہو
جانتے تم ہو کہاں درد کی شدت کو بھی
تیر ترکش میں مگر روز چڑھا دیتے ہو
غزل
0
32
26 ستمبر 2023
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
خالی ہاتھوں کی لکیروں سے خزانہ نکلے
اپنی قسمت سے جدائی کا زمانہ نکلے
پھر کتابوں پہ جمی وقت کی مٹی اترے
بھولے ماضی کا دبا کوئی فسانہ نکلے
جھیل کے پانی میں بیٹھا کوئی پھینکے پتھر
شب کے منظر سے چھپا چاند سہانا نکلے
غزل
1
22
21 ستمبر 2023
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
جیتے جی اب مٹنا یا مٹانہ نکلے
بند پلکوں سے چھپا غم کا خزانہ نکلے
ایک سینے کا لگا زخم ہرا ہو جائے
رتجگے کی زباں سے عذر ، بہانہ نکلے
پھر کتابوں پہ جمی وقت کی مٹی اترے
بھولے ماضی کا دبا کوئی فسانہ نکلے
غزل
0
25
13 ستمبر 2023
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
پھول پر اوس کا اک قطرہ سجا دیتے ہو
تم ، گلابوں کو مہکنا بھی سکھا دیتے ہو
پیار آ جائے جو اپنے ہی کسی بندے پر
بھڑکی تم آگ میں جنت کا مزا دیتے ہو
درد کے نام سے واقف ہو کہاں مرضی سے
آخری تیر بھی ترکش کا چڑھا دیتے ہو
تو خدا ہے
0
36
4 ستمبر 2023
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
اونچی سی فصلیوں سے وہ دکھی برہم نکلے
پھر سے ظالم کے مقابل بڑا ماتم نکلے
درد کا شہر مٹے ، غم کا نگر ہو مٹی
دیکھنے کو بپا منظر کوئی عالم نکلے
دکھ سے آزاد ہو ہر رنج سے رب کی دھرتی
منہ چھپائے ہوئے قاتل مرا نادم نکلے
غزل
0
40
2 ستمبر 2023
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
اٹھی ہیں یاد کی پھر لہریں ، اب تو آ جاؤ
دکھی ہیں اشکوں میں نم پلکیں اب تو آ جاؤ
لبوں کی ہم نہیں بھولے ہیں آج بھی ، لرزش
جدائی میں رکی ہیں ، سانسیں اب تو آ جاؤ
چلے ہیں اپنے نشیمن کو شب ہوئی ، طائر
اڑی ہیں گھر کو سبھی کونجیں اب تو آ جاؤ
غزل
0
61
27 اگست 2023
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
جیسے ساقی ، گنہ ، آرام سے مل لیتے ہیں
ایسے ہم رات کسی شام سے مل لیتے ہیں
خط لکھے یار کو بن جاتے ہیں خوشبو جب
لفظ ماضی کے بھی گمنام سے مل لیتے ہیں
کچھ خیالات ہمیں آتے ہیں جو چھاؤں کے
اس بہانے لگے الزام سے مل لیتے ہیں
غزل
0
42
20 اگست 2023
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
ماجرا سارا سنا بیٹھے ہیں
اشک پلکوں پہ جو آ بیٹھے ہیں
ہو کے بیگانے محبت سے ہم
آگ پانی میں لگا بیٹھے ہیں
پھول زلفوں میں سجا کے ان کے
خود کو دیوانہ بنا بیٹھے ہیں
غزل
0
30
7 اگست 2023
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
عمر بھر کے کھدیڑ دیتا ہے
دکھ سے پتلی سکیڑ دیتا ہے
باغباں ، پھول ہار جاتے ہیں
دشت کے تپتے پیڑ دیتا ہے
نخل الفت کا سبز بھی ہو گر
شجر جڑ سے اکھیڑ دیتا ہے
غزل
1
26
29 جولائی 2023
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
درد دنیا میں تری سہنا پڑا ہے دل کو
لوگ چھوٹے تھے بڑا کہنا پڑا ہے دل کو
بول کے جھوٹ کئی بار جیا ہے جیون
پل میں دھڑکن کے لئے مرنا پڑا ہے دل کو
کر کے سودا بھرے بازار کہیں غیرت کا
بن کے آنسو کی طرح بہنا پڑا ہے دل کو
غزل
1
26
10 جون 2023
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
اک قبا اپنی کتر کے بیٹھے ہیں
شہر میں تیرے سنور کے بیٹھے ہیں
ڈوبنے کا ڈر نہیں ہے دل کو کچھ
راہ میں دیکھو بھنور کے بیٹھے ہیں
کاٹ کے زنجیر پاؤں کی پڑی
سائے میں ٹوٹے شجر کے بیٹھے ہیں
غزل
0
49
9 جون 2023
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
اک قبا اپنی کتر کے بیٹھے ہیں
شہر میں تیرے سنور کے بیٹھے ہیں
ڈوبنے کا ڈر نہیں ہے دل کو کچھ
راہ میں لیکن بھنور کے بیٹھے ہیں
کاٹ کے زنجیر پاؤں کی پڑی
سائے میں ٹوٹے شجر کے بیٹھے ہیں
غزل
0
24
8 جون 2023
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
الفتیں جیسے شاہ کرتے ہیں
پیش ہم مہرو ماہ کرتے ہیں
ہے طلب سب کو ہی زمانے کی
ہم فقط تیری چاہ کرتے ہیں
لوگ کہتے ہیں اس کو سایہ سا
ہم کوئی جب بھی آہ کرتے ہیں
غزل
0
42
8 مئی 2023
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
یار کی دلربائی مل جاتی
ساری ہم کو خدائی مل جاتی
لفظ مل جاتے چپ سے ہونٹوں کو
لکھنے کو روشنائی مل جاتی
روگ تنہائیوں کے مٹ جاتے
آرزو ہر بھلائی مل جاتی
غزل
0
29
8 مئی 2023
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
یار کی دلربائی مل جاتی
ساری ہم کو خدائی مل جاتی
لفظ مل جاتے چپ سے ہونٹوں کو
لکھنے کو روشنائی مل جاتی
روگ تنہائیوں کے مٹ جاتے
آرزو ہر بھلائی مل جاتی
غزل
1
31
21 اپریل 2023
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
ہو گئے گم وہ آسمانوں میں
رہ گئے بس ہیں داستانوں میں
جنکے قصے سخن صداقت تھے
اب وہ ملتے نہیں زمانوں میں
سب سے اقبال کا ہے شکوہ یہ
کھو گئے ہم ہیں کن جہانوں میں
اس قلندر کے دربار میں
0
54
16 اپریل 2023
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
غم بہت دور چھوڑ آئیں ہم
آج جی تھا کہ مسکرائیں ہم
ہم کریں بوجھ دل کا ہلکا کچھ
مے و ساغر اٹھا کے لائیں ہم
بند در ہے اگر مے خانے کا
انکا دروازہ کھٹکھٹائیں ہم
غزل
1
34
16 اپریل 2023
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
چاندنی میں غبار تیرا ہے
حسرتوں کا مزار تیرا ہے
رونقیں گم ہیں جو چراغوں کی
ہم پہ اب اختیار تیرا ہے
جام اشکوں کے ہیں مقابل پر
آنکھ کو انتظار تیرا ہے
غزل
0
39
15 اپریل 2023
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
لوگ کہتے ہیں کہ ہم دنیا بھلا دیتے ہیں
سب لگے زخم ، ملے غم بھی مٹا دیتے ہیں
ہم بھلا دیتے ہیں بیتے ہوئے ان لمحوں کو
تیری چوکھٹ پہ اٹھا سر جو جھکا دیتے ہیں
دیکھتے ہم ہیں نشیمن سے دھواں اٹھتا سا
پھر بھی شعلوں کو کوئی اپنی قبا دیتے ہیں
غزل
0
51
11 اپریل 2023
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
ہیں طلاطم پہ دھارے دریا کے
رو رہے ہیں نظارے دریا کے
کہہ رہے ہیں سفینے بہتے سب
ہیں یہ افسانے ہارے دریا کے
ہمتیں بھی نہیں ہیں باقی کچھ
روٹھے ہیں یوں ستارے دریا کے
غزل
0
64
6 اپریل 2023
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
ہم نے پلکوں میں بسایا ہے حفاظت کی ہے
ٹوٹ کے چاہا تجھے یوں کہ عبادت کی ہے
سر جھکایا نہیں قدموں میں کبھی دنیا کے
ہر روایت سے زمانے کی بغاوت کی ہے
روز ہم چاک گریبان لئے پھرتے ہیں
ہم نے کب شکوہ کیا جگ سے شکایت کی ہے
غزل
0
39
2 اپریل 2023
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
یاد آتے ہو قیامت سی جگا دیتے ہو
دل کی دنیا میں کوئی حشر اٹھا دیتے ہو
شام ہوتے ہی چھا جاتے ہو حواسوں پر تم
خواب کیا ، زندگی افسانہ بنا دیتے ہو
توڑتے پیار سے ہو بند بندھے اشکوں کے
بوند یادوں کی دریچوں پہ بٹھا دیتے ہو
غزل
0
53
30 مارچ 2023
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
بہار ، خوشبو چمن میں حسیں نہیں ملتا
ترے بغیر سکوں اب کہیں نہیں ملتا
جمی ہے برف یہاں الفتوں کے ہونٹوں پر
کوئی بھی تجھ سا رخ آتشیں نہیں ملتا
ہوا کے دوش پہ ملتے ہیں یار دنیا میں
وفا زمانے میں دل کو مکیں نہیں ملتا
غزل
1
40
20 فروری 2023
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
گل و شبنم کے داغ جلتے ہیں
قاتلوں کے سراغ جلتے ہیں
یاد سے تیری لو لگائی ہے
عشق میں دل ، دماغ جلتے ہیں
اک تصور ، ترے خیالوں میں
فرصتیں ، پل فراغ جلتے ہیں
غزل
1
2
50
11 فروری 2023
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
درد بکتا ہے ، دعا بکتی ہے
اس زمانے میں شفا بکتی ہے
یار بکتا ہے کہیں گلیوں میں
پیار کے ساتھ ، وفا بکتی ہے
لگتا ہے روز جہاں میں میلہ
شہر الفت میں جفا بکتی ہے
غزل
0
51
11 فروری 2023
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
درد بکتا ہے ، دعا بکتی ہے
اس زمانے میں شفا بکتی ہے
یار بکتا ہے کہیں گلیوں میں
پیار بکتا ہے ، وفا بکتی ہے
لگتا ہے روز جہاں میں میلہ
شہر الفت میں جفا بکتی ہے
غزل
1
85
6 فروری 2023
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
شب کا دیپک بجھائے جاتے ہیں
درد من میں چھپائے جاتے ہیں
چھوڑ کے خوف ہم گھٹاؤں کے
ریت میں گھر بنائے جاتے ہیں
آج مجبور ہم ہوئے ہیں یوں
رنگ و بو میں نہائے جاتے ہیں
غزل
0
50
4 فروری 2023
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
دل لگانے کی زمانے میں سزا پائی ہے
شب ہے پہلو سے لگی اور غم تنہائی ہے
اشک گرنے کی بھی آتی ہے صدا کانوں میں
رت ہے خاموش کھڑی سلب سی گویائی ہے
ہر دریچے میں مرے گھر کے بسی ہیں یادیں
اک اداسی مری ہر طاق سے در آئی ہے
غزل
0
39
30 جنوری 2023
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
چاند چھپتا ہے کہیں رات گہن جلتا ہے
دیپ بجھتے ہیں کہیں من کا چمن جلتا ہے
جاگتی دیر تلک ہے مری بانہوں میں شب
بحر حسرت کا سرابوں میں مگن جلتا ہے
شام ڈھلتی ہے محبت کی جھکی پلکوں میں
دل کی دھڑکن میں ستاروں کا کفن جلتا ہے
غزل
0
53
22 جنوری 2023
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
در ، بدر کو مکان مل گیا ہے
مجھ کو سارا جہان مل گیا ہے
مل گئی ہے سفر کو سمت نئی
اک نیا کاروان مل گیا ہے
نا امیدی نے پائی ہے یوں کرن
دشت میں ساربان مل گیا ہے
غزل
1
34
18 جنوری 2023
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
سب سجا کے مچان بیٹھے ہیں
دوست پکڑے کمان بیٹھے ہیں
جشن برپا ہے چاند تاروں میں
ہار کے ہم جہان بیٹھے ہیں
شہر کا شہر ہی مخالف ہے
اور گرا ہم مکان بیٹھے ہیں
غزل
0
63
3 جنوری 2023
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
غم کی بستی سے ذات گزری ہے
بانٹتی جاں برات گزری ہے
پوچھتے ہیں خیال سوچوں سے
ڈھونڈتے کیا حیات گزری ہے
یار کے وصل کی لئے حسرت
ہاتھ سے کائنات گزری ہے
غزل
0
49
22 دسمبر 2022
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
خاموش آنکھ کو بھی دعا یاد آ گئی
منہ موڑا یار نے تو قضا یاد آ گئی
دو گام ہی چلی تھی کسی ہجر میں وفا
آزار راستے کے ، بلا یاد آ گئی
چمکی افق پہ دور کہیں جب بھی روشنی
دیپک کو تیز چلتی ہوا یاد آ گئی
غزل
0
42
21 دسمبر 2022
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
پردوں سے نکلنے کی جسارت نہیں کرتے
کیوں یار حقیقت میں قیامت نہیں کرتے
ہے زخم وفا جس کا نہیں کوئی بھی محرم
یہ داغ ہے وہ جس پہ سیاست نہیں کرتے
کہتا ہے چڑھا چاند بھی دنیا سے یہ قصہ
ہم شب میں ستاروں کی حفاظت نہیں کرتے
غزل
0
43
4 دسمبر 2022
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
دعا میں میری بھی شاید اثر نہیں آیا
شجر پہ میرے جو واپس ثمر نہیں آیا
رہی ہے پیاسی زمیں میری آسماں میرے
گزر گئے کئی موسم ابر نہیں آیا
مچل رہی ہے وفا پہلو میں کہیں تنہا
سلگ رہے ہیں ستارے قمر نہیں آیا
غزل
0
53
28 نومبر 2022
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
اپنے ہونے کا پتہ دینے لگے
دوست کچھ ایسے دغا دینے لگے
جن کو سینچا تھا گلوں کی صورت
پھر وہی پتے ہوا دینے لگے
چھین کے مجھ سے مکاں میرا گھر
اپنے پہلو میں جگہ دینے لگے
غزل
0
51
20 نومبر 2022
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
گر مشکلوں میں اپنا گزارہ نہیں رہا
وہ بھی تو اب مسیحا ہمارا نہیں رہا
الفت پہ اعتبار جو باقی نہیں اسے
میری بھی سحر کا وہ ستارہ نہیں رہا
عیش و نشاط کی نہ اگر زندگی رہی
یاروں کا بھی ہمارے سہارا نہیں رہا
غزل
0
67
4 نومبر 2022
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
مجھ پہ الفت کی نظر تو کر دے
رات میں میری سحر تو کر دے
گل کھلا پھر سے کوئی سر مژگاں
چشم مے گوں کو ادھر تو کر دے
ہو میسر ہمیں جس کی خوشبو
کرم اتنا زمیں پر تو کر دے
غزل
0
46
4 نومبر 2022
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
مجھ پہ الفت کی نظر تو کر دے
رات میں میری سحر تو کر دے
گل کھلا پھر سے کوئی سر مژگاں
چشم مے گوں کو ادھر تو کر دے
ہو میسر ہمیں جس کی خوشبو
کرم اتنا زمیں پر تو کر دے
غزل
0
49
28 اکتوبر 2022
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
شب بھی کٹتی نظر نہیں آتی
ان کی جب تک خبر نہیں آتی
زندگی ہے وبال وہ شاید
شام جس کی سحر نہیں آتی
کیسا ہے بے خودی کا عالم یہ
ہوش جو عمر بھر نہیں آتی
غزل
0
50
24 اکتوبر 2022
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
گولی کے فیصلے
من نے چپکے سے کہا گولی ہے
سر نہ اپنا تو اٹھا گولی ہے
بیٹھ جا بن کے تو بزدل جگ میں
نام بھی دے گی مٹا گولی ہے
اس کی دہشت سے جہاں ڈرتا ہے
گولی
0
42
23 اکتوبر 2022
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
احساس مجھ کو جگ کا نہ اپنا یقیں رہا
وہ سامنے رہا کہ یوں میں ، میں نہیں ریا
پڑھتا رہا ہوں شوق سے آنکھیں میں یار کی
جن کے اثر میں آج بھی زیر نگیں رہا
میں ڈھونڈتا رہا اسے وہم و گمان میں
پہلو میں میرے آ کے جو شب بھر مکیں رہا
غزل
0
43
23 اکتوبر 2022
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
تو سمندر ہے تو ہی ساحل ہے
ہم سفر ہے تو ، تو ہی منزل ہے
تیری الفت ہے سنگ در اپنا
ہر دعا کا تو میری حاصل ہے
کب جلاتا ہوں کوئی دیپک میں
حسن تیرا ہی جب مقابل ہے
غزل
0
36
17 اکتوبر 2022
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
نین رہ جن کی تکتے ہار گئے
یار کس دیس وہ سدھار گئے
بھر کے نینوں میں بحروں کا پانی
ہم کو ساحل پہ ہی اتار گئے
پر ہیں انکے لہو میں ڈوبے سب
ڈھونڈنے پنچھی پھر جو پار گئے
غزل
0
54
15 اکتوبر 2022
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
کون اب آس ، پاس رہتا ہے
دل کہ اکثر اداس رہتا ہے
آن بستا ہے شام ڈھلتے ہی
بن کے مدت کی پیاس رہتا ہے
غم کا پیمانہ خود ہی بھرتا ہے
خود ہی پھر بد حواس رہتا ہے
غزل
0
39
13 اکتوبر 2022
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
مکھ نہ چلمن سے دکھائے کوئی
ہم سے ہم کو نہ چرائے کوئی
ہنس کے اب نہ پکارے ہم کو
حوصلے پھر نہ بڑھائے کوئی
شام کے دیپ جلا بیٹھے ہیں
ان کی باتیں نہ سنائے کوئی
غزل
0
32
12 اکتوبر 2022
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
ہم کہاں کے جگ کو سزا دیتے ہیں
چوٹ کھا کے بھی دعا دیتے ہیں
ہم تڑپتے ہیں چراغوں کے لئے
غم جنہیں روز بجھا دیتے ہیں
شام ہوتے ہی چلے آتے ہیں
جل کے راتوں کو ضیا دیتے ہیں
غزل
0
54
10 اکتوبر 2022
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
ہنس کے سہہ جا ملی جدائی کی رت
مڑ کے آتی نہیں رسائی کی رت
کون تیری سنے گا دیوانے
تجھ سے ہے دور لب کشائی کی رت
ہے سفر میلوں کا محبتیں بھی
کشت و خوں ہے یہ جبہ سائی کی رت
غزل
0
58
8 اکتوبر 2022
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
چاک دامن گو اک غریب کا ہے
اس سے رشتہ مگر قریب کا ہے
منتظر آج بھی ہے جس کا شجر
گل اثاثہ وہ عندلیب کا ہے
آشنا سر ہے جس کا برسوں سے
سامنے در اسی رقیب کا ہے
غزل
0
41
7 اکتوبر 2022
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
چاک دامن گو اک غریب کا ہے
من کا رشتہ مگر قریب کا ہے
منتظر آج بھی ہے جس کا شجر
گل اثاثہ وہ عندلیب کا ہے
آشنا سر ہے جس کا برسوں سے
سامنے در اسی رقیب کا ہے
غزل
0
42
3 اکتوبر 2022
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
چاہے طوفاں کوئی اٹھا لینا
آنکھ سے آنکھ بس ملا لینا
آرزو دل کی اک ہے ننھی سی
دو قدم آگے بھی بڑھا لینا
آج دے کے ہمیں سکوں کے پل
پھر کبھی صبر آزما لینا
غزل
1
43
1 اکتوبر 2022
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
دشت ، صحرا سراب دیکھے ہیں
ہم نے جلتے گلاب دیکھے ہیں
جینا دشوار ہے ، ہمیں مشکل
وقت اتنے خراب دیکھے ہیں
عشق ناکام ہی سہی لیکن
جام ، ساقی ، شراب دیکھے ہیں
غزل
0
55
26 ستمبر 2022
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
خوشبو تیری نہیں پہچان سے جانے والی
یاد دل سے نہیں جی جان سے جانے والی
ہم کو آتی ہے یہ آواز مسلسل من سے
غم کی راحت نہیں نادان سے جانے والی
دکھ ہے قاتل کو ہمارے بھی بہت سا لیکن
سانس بخشی نہیں احسان سے جانے والی
غزل
0
2
62
14 ستمبر 2022
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
در پہ تیرے جھکا جو سر میرا
ختم مشکل ہوا سفر میرا
آئنے میں تھا عکس گہرا سا
ساتھ تھی پھر وفا ، ثمر میرا
پا لیا سب سراب کا کھویا
سامنے تھا میرے جو گھر میرا
غزل
2
48
10 ستمبر 2022
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
ہاتھ میں دیکھ ہمارے کیا ہے
زندگی درد کے دھارے کیا ہے
ٹوٹ جاتا ہے تو کنکر بن کے
بس میں تیرے بھی ستارے کیا ہے
چاند ہے ان کی وجہ سے روشن
ورنہ قسمت میں تمہارے کیا ہے
غزل
1
1
82
25 اگست 2022
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
درد آنکھوں سے بہا دیتا ہے
وقت ہر غم کو بھلا دیتا ہے
پاؤں میں رکھ کے تھکن برسوں کی
پیار جھونکوں میں اڑا دیتا ہے
چھین لیتا ہے وفا میں نیندیں
یاد کی سولی چڑھا دیتا ہے
غزل
0
53
15 اگست 2022
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
نانا کی عطا ، دیں کی بقا بول رہی ہے
شبیر کے سجدے میں وفا بول رہی ہے
نیزے پہ چڑھا ہے وہ محمد کا نواسا
ڈھلتے ہوئے سورج میں ضیا بول رہی ہے
کہتی ہے صداقت ہوئی نازاں یہ جہاں سے
چہرے کے تبسم میں رضا بول رہی ہے
حسین ابن علی
2
54
10 اگست 2022
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
ہم کو بلاتی ہے وہ سحر جاگتے رہو
ہے رات کا پچھلا پہر جاگتے رہو
سب ٹوٹتے ہیں تارے کرن پھوٹتی ہے اب
ہے جستجو میں دن کی ، نظر جاگتے رہو
کب تک رہے جنون کوئی ، قید میں بدن
پھوٹیں گے غم سے گل کے نگر جاگتے رہو
جاگتے رہو
0
70
14 جولائی 2022
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
شیشے کے بنے دیر و حرم ٹوٹ رہے ہیں
کم ظرف شریفوں کے بھرم ٹوٹ رہے ہیں
شہرت ہو کہ قوت ہو ، حکومت ہو کہ دولت
ہاتھوں سے ممولوں کے علم ٹوٹ رہے ہیں
صحرا کے مسافر تجھے معلوم نہیں ہے
وحشت میں سرابوں کے قدم ٹوٹ رہے ہیں
غزل
0
60
11 جولائی 2022
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
غموں کے دھکتے ہیں آلاؤ بڑا اندھیرا ہے
نظر نظر سے نہ چراؤ بڑا اندھیرا ہے
پیام مجھ کو نہ دو اک اجل کے آنے کا
نہ زہر مجھ کو پلاؤ بڑا اندھیرا ہے
مرے ہیں چاروں طرف کارواں محبت کے
یونہی نہ اشک بہاؤ بڑا اندھیرا ہے
غزل
0
38
7 جولائی 2022
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
اور پلکوں کو جگایا نہیں جاتا ہم سے
سر ترے در پہ جھکایا نہیں جاتا ہم سے
نقش ہر روز مٹاتے ہیں خیالوں سے ہم
تو مگر پھر بھی بھلایا نہیں جاتا ہم سے
اشک خاموش ٹپکتے ہیں تمہارے غم میں
زخم الفت کا دکھایا نہیں جاتا ہم سے
غزل
0
44
5 جولائی 2022
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
سچ پہ لوگوں کو سزا دی جائے
حق کی آواز دبا دی جائے
رات چپکے سے لگا کے پہرے
بجلی باطل کی گرا دی جائے
گپ اندھیرے میں چھپا کے راہیں
شب کسی شب سے ملا دی جائے
وطن
0
49
5 جولائی 2022
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
سچ پہ لوگوں کو سزا دی جائے
حق کی آواز دبا دی جائے
رات چپکے سے لگا کے پہرے
بجلی باطل کی گرا دی جائے
گپ اندھیرے میں چھپا کے راہیں
شب کسی شب سے ملا دی جائے
وطن
0
68
5 جولائی 2022
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
رنگ وہ زندگی میں پھر سے سہانے آتے
خط لکھے ان کے ہمیں پھر سے پرانے آتے
خوشبو پھولوں سے چرا کے جو ہوائیں آتیں
ہم پہ وہ پہلی محبت کے زمانے آتے
وہ ذرا تیکھی سی نظروں سے ہمیں دیکھتے جو
اپنے حصے بھی کئی کھوئے خزانے آتے
غزل
0
38
3 جولائی 2022
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
گر منصفوں کے فیصلے سر عام بولتے
لوح و قلم ہمارے نہ سر بام بولتے
ہر اختیار ٹوٹتا شب کے حصار کا
بجھتے دیے اندھیروں میں سر شام بولتے
ہوتے نہ عندلیب گلستاں میں قید سے
گھر کے اسیر بے وجہ ، سر دام بولتے
غزل
0
51
2 جولائی 2022
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
جھمکا کانوں کا ترے جیسے ہلا کرتا ہے
شب کا سناٹا مجھے ایسے ملا کرتا ہے
کیف و بارش کا سماں جس کو کہا کرتے ہیں
رنگ موسم کا بھی ہر اس میں ڈھلا کرتا ہے
ختم ہو جاتی ہے خوابوں کی جہاں پر سرحد
ان اندھیروں میں دیا من کا جلا کرتا ہے
غزل
0
43
25 جون 2022
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
جب خود سے ہی اپنا کوئی جھگڑا نہیں ہوتا
دہلیز پہ پھر گھر کی تماشا نہیں ہوتا
وہ درد بھی دروازے پہ ملتا ہے گلے سے
قسمت کی لکیروں میں جو لکھا نہیں ہوتا
ہوتی ہیں کہیں خاک پہ بکھری ہوئی بوندیں
آنکھوں سے مگر اشکوں کا رشتہ نہیں ہوتا
غزل
0
32
23 جون 2022
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
محبتوں میں ہمیں خود سے بے نیاز کرے
نگہ ء یار کبھی یوں بھی سرفراز کرے
رگ جاں سے وہ ہماری قریب ہو کے کبھی
بلند ہم کو کرے ، آشنائے راز کرے
سکوں دلوں کا ملے بھیگتی رتوں میں کوئی
عطا ہمیں جو ادائیں وہ دل نواز کرے
عروض
0
68
4 جون 2022
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
مجبور ہے انساں کہیں آقا میں خدا ہے
مغموم ہے دل اور کہیں نوحہ سرا ہے
ہے خاک کے پیکر کا لگا جگ میں تماشا
ہاتھوں پہ سجی خون سے مہکی سی حنا ہے
سورج کی ہتھیلی پہ جلی دل کی تمنا
جسموں پہ کوئی لپٹی ہوئی سرخ قبا ہے
غزل
0
43
1 جون 2022
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
زندہ ہیں محبت میں کسی دار سے لگ کے
زخمی ہیں بڑے ہاتھ چبھے خار سے لگ کے
اٹھتا ہے دھواں من سے ، لہو ایک جگر سے
بے بس ہے زلیخا کہیں دیوار سے لگ کے
الفت ہے کہیں غم کہیں ہے جنموں کا ماتم
کہتی ہے صبا کان میں دلدار سے لگ کے
غزل
0
60
27 مئی 2022
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
یار میرے جو اگر تیری نظر ہو جاتی
داستاں اپنی ، کہانی بھی امر ہو جاتی
ہونے کا اپنے ہمیں کوئی یقیں ہو جاتا
قرب حاصل جو ترا ہم پہ نظر ہو جاتی
ہم کو آ جاتا سلیقہ جہاں میں جینے کا
تیری دہلیز سکوں اپنا جو گھر ہو جاتی
غزل
0
58
15 مئی 2022
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
زخموں سے جہاں کی دکھن جھانک رہی ہے
پاؤں سے لہو ، آج چبھن جھانک رہی ہے
پوشیدہ ہے سینے میں کہانی کوئی لیکن
صفحات سے رو داد کہن جھانک رہی ہے
گرتے ہوئے اشکوں کی روانی سے ہماری
ہر بوند میں خوشبوئے چمن جھانک رہی ہے
غزل
0
46
11 مئی 2022
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
اپنے ہی ہم قدم نہیں ہوتے
یوں کبھی ہم میں ہم نہیں ہوتے
حادثے ایسے ہو گزرتے ہیں
زخم جن کے رقم نہیں ہوتے
سب مکر جاتے ہیں قسم دے کے
جیسے دیر و حرم نہیں ہوتے
غزل
0
76
10 مئی 2022
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
دل میں عالم بسائے پھرتے ہیں
پھر بھی دیپک بجھائے پھرتے ہیں
لے نہ کروٹ کوئی بھی چنگاری
اپنا دامن بچائے پھرتے ہیں
چور تھک کے ہوئے گناہوں سے
آنکھ خود سے چرائے پھرتے ہیں
غزل
0
81
24 اپریل 2022
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
ہم وہ پیاسے ہیں کہ صحرا نہ سمندر پائیں
ٹھوکریں کھائیں مگر راہیں نہ میسر پائیں
پہلو میں اپنے زمانے بھی ہیں موتی لیکن
ہم مگر ساتھ کہیں ان سا نہ ہمسر پائیں
آنکھوں پر چھائی ہے تاریک سی چادر ایسے
صبح اب ہم نہ کبھی اپنی منور پائیں
غزل
0
50
23 اپریل 2022
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
پیار ، لطف و کرم کہاں ہیں اب
ہم سفر ، ہم قدم کہاں ہیں اب
ہر حقیقت سے ہر کہانی تک
آگ ، پانی بہم کہاں ہیں اب
حکمت و خرد کی کتابوں میں
الفتوں کے بھرم کہاں ہیں اب
غزل
0
64
19 اپریل 2022
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
بلبل و گل و ثمر جلتے رہے
سامنے اپنے نگر جلتے رہے
آپ کا حکم سفر تھا جو ہمیں
بے خبر شام و سحر جلتے رہے
محو پرواز گرے ایسے کہیں
دور تک شہر بدر جلتے رہے
غزل
0
57
16 اپریل 2022
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
میں رات بھی انداز سحر کاٹ گیا ہوں
میں اپنی تمناؤں کے پر کاٹ گیا ہوں
ہر آس میں من کی مٹا کے صبر کا موسم
چپ چاپ کوئی دکھ کا پہر کاٹ گیا ہوں
اک تیرے خیالوں سے سجا کے میں تخیل
بے چہرگی میں رخت نظر کاٹ گیا ہوں
غزل
0
64
27 مارچ 2022
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
اپنوں کی الفتوں کو بھی بسمل بنا دیا
آسائشوں نے زیست کو مشکل بنا دیا
لے کے یہ زندگی ہمیں دی ہیں جو راحتیں
بستی کو وحشتوں نے بھی جنگل بنا دیا
بن کے کوئی تمنا جو برسی ہے بوند میں
اس نے بھی چشم گریاں کو پاگل بنا دیا
غزل
1
189
26 مارچ 2022
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
سوچ کے تو مرے انداز بدل
ذوق میرا ، مری پرواز بدل
جام جم کا کوئی جمشید نہیں
اپنی قدرت کا تو اعجاز بدل
بھر صدا میں مری تو برق نوا
حوصلوں کا مرے سر ساز بدل
غزل
0
57
26 مارچ 2022
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
اک کہا جس نے کبھی جگنو ، اجالا تجھ کو
چھوڑ دے گا وہ کہیں راہوں میں اپنا تجھ کو
جھونک کے دھول سی کرنوں کی تری آنکھوں میں
روشنی لے کے تری ، دے گا اندھیرا تجھ کو
تو بنے گا کوئی دیوانہ یوں مجنوں اے دل
زندگی سمجھے گی بس خاک کا پتلا تجھ کو
غزل
0
72
25 مارچ 2022
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
طنز ، دشنام کو بھی ایک لطیفہ جانیں
ہم تو اب اپنے ہی قاتل کو مسیحا جانیں
درد ہے دل کا ، دھواں ہے یہ محبت لیکن
اس لگے زخم کو ہم خواب سہانا جانیں
ایسا کیا تو نے کیا ہے کہ گئی شب کو بھی
سحر ہم روز ، اندھیروں کو اجالا جانیں
غزل
0
59
22 مارچ 2022
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
خون دل کا ہوا ، لفظوں میں روانی آئی
کاٹ لی عمر تو پھر ، ہم پہ جوانی آئی
جو گزر رات گئی ہجر کی بھاری غم کی
بات کہنے کو ہمیں مرثیہ خوانی آئی
شام افسردہ رہی من بھی رہا بوجھل سا
یاد جب بھی تری ، تصویر پرانی آئی
غزل
0
42
19 مارچ 2022
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
اک نئی آگ میں جلنا چاہے
موم پھر بن کے پگھلنا چاہے
اس سے پہلے ہو جگر بھی زخمی
دل قبا اپنی بدلنا چاہے
منزلیں کھوئی ہیں اسکی ساری
اب حوادث سے نہ لڑنا چاہے
غزل
0
67
15 مارچ 2022
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
ساتھ تیرے ہے ہر خوشی اب تو
مرنا تجھ پر ہے زندگی اب تو
اے وطن تو ہے راحتیں من کی
نسبتیں سب ہیں دائمی اب تو
دور تجھ سے میں یوں رہوں کیسے
پیار تیرا ہے بندگی اب تو
اے وطن
0
72
14 مارچ 2022
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
چلو محبتوں کا گھونسلا بناتے ہیں
سجانے کو سبھی سپنے جگہ بناتے ہیں
ملا کے پیار سے رکھتے ہیں تنکے اکٹھے پھر
چہکتی چڑیوں کا گھر ہم نیا بناتے ہیں
بدن کے درد سے کرتے ہیں ہر جدا دکھ کو
جلا کے من کا دیا غم عصا بناتے ہیں
غزل
0
68
12 مارچ 2022
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
بتا پائے نہ دل ، کیسے پڑی ہے
محبت بندھی ایسی ہتھکڑی ہے
بہت مشکل ہے اس میں سںنبھلنا
سفر ہے ہجر کا ، منزل کڑی ہے
مسافت ہے گماں کی روز یارو
انا سے جنگ ہر پل ، ہر گھڑی ہے
غزل
0
59
11 مارچ 2022
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
بتا پائے نہ دل ، کیسے پڑی ہے
محبت کی بھی کیا اک ہتھکڑی ہے
بہت مشکل ہے اس میں سںنبھلنا
سفر ہے ہجر کا ، منزل کڑی ہے
مسافت ہے گماں کی روز یارو
انا سے جنگ ہر لمحہ ، گھڑی ہے
غزل
0
67
6 مارچ 2022
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
جب جگ کی الفتوں کے ہمیں تجربے ہوئے
آنکھوں سے بہہ گئے کئی دریا رکے ہوئے
اک یاد ان کی دل کو کیا آج آ گئی
بھولی سی داستاں کے سبھی دکھ ہرے ہوئے
کاغذ پہ جل رہا تھا تھکا چاند رات کا
جیسے تھی صبح شام کے غم میں ڈھلے ہوئے
غزل
0
73
4 مارچ 2022
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
آخری ہچکی میرا لے گا دل
غم کہاں تیرا اب سہے گا دل
سوچتا ہوں کبھی میں تنہا سا
کب تلک کرچیاں گنے گا دل
چپ رہوں گا مگر حقیقت میں
میرا افسانہ سب کہے گا دل
غزل
0
61
4 مارچ 2022
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
آخری ہچکی میرا لے گا دل
غم کہاں تیرا اب سہے گا دل
سوچتا ہوں کبھی میں تنہا سا
کب تلک کرچیاں گنے گا دل
چپ رہوں گا مگر حقیقت میں
میرا افسانہ سب کہے گا دل
غزل
0
71
4 مارچ 2022
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
آخری ہچکی میرا لے گا دل
غم کہاں تیرا اب سہے گا دل
سوچتا ہوں کبھی میں تنہا سا
کب تلک کرچیاں گنے گا دل
چپ رہوں گا مگر حقیقت میں
میرا افسانہ سب کہے گا دل
غزل
0
64
24 فروری 2022
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
بدلی ہے نگہ اپنی تو ، تیور بھی بدلتے
بدلے ہیں اگر ہاتھ تو ، پتھر بھی بدلتے
کیسے مرے حالات ہیں دنیا کے اے مالک
سپنے مرے کچھ خواب کے منظر بھی بدلتے
جھیلوں کے کناروں پہ لرزتا ہے کوئی دل
تم چاند پرانا ، نیا پیکر بھی بدلتے
غزل
0
58
22 فروری 2022
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
میری پلکوں پہ ہو رہی ہے شب
میری آنکھیں بھگو رہی ہے شب
مجھ کو سپنے بہار کے دے کے
خود خزاؤں میں رو رہی ہے شب
رکھ کے تصویر سامنے گل کی
اشک اپنے پرو رہی ہے شب
غزل
0
83
21 فروری 2022
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
لوگ کہتے ہیں کہ ہم گر کے سنبھل جاتے ہیں
یار کے کوچے میں آ کے جو بہل جاتے ہیں
کچھ جمے سے ہیں بہے آنکھ میں آنسو لیکن
وصل کی آس میں سارے ہی پگھل جاتے ہیں
من کو گوشہ یہی مانوس سا اک لگتا ہے
سامنے درد کے چہرے بھی بدل جاتے ہیں
غزل
0
68
20 فروری 2022
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
لوگ کہتے ہیں کہ ہم گر کے سنبھل جاتے ہیں
یار کے کوچے میں آ کے جو بہل جاتے ہیں
کچھ جمے سے ہیں بہے آنکھ میں آنسو لیکن
وصل کی آس میں سارے ہی پگھل جاتے ہیں
من کو گوشہ یہی مانوس سا اک لگتا ہے
سامنے درد کے چہرے بھی بدل جاتے ہیں
غزل
0
81
19 فروری 2022
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
پھونک دے ہستی میں میرے بھی اجالے آ کے
پھر مجھے اک موج کناروں پہ اچھالے آ کے
ہجر کے کالے اندھیرے ہیں محبت میں سب
اس پریشانی میں کوئی تو سنبھالے آ کے
رنج میں اس کو بنائیں کیا ساتھی اپنا
غم وہ تنہائی کا میری نہ بٹا لے آ کے
غزل
0
63
18 فروری 2022
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
پاؤں میں زمیں ، سر پر آسمان رہنے دو
الفتوں کے کچھ رشتے درمیان رہنے دو
پھیلتی ہوئی وحشت میں زمانے کی دیکھو
اپنی ، آنکھوں میں صورت مہربان رہنے دو
ساتھ میرے چینخ اٹھتی ہیں گھر کی دیواریں
سنگ میرے غم اپنا بے زبان رہنے دو
غزل
0
60
18 فروری 2022
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
بزم میں بکھرے ربابوں کی طرح
ہے خلش دل کی گلابوں کی طرح
اک بسی دل میں ہے گو دنیا مگر
ہوں میں خاموش کتابوں کی طرح
سانس اک بن کے وہ نس نس میں کبھی
جاگ اٹھتا ہے عذابوں کی طرح
غزل
0
60
13 فروری 2022
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
اس نے پکڑ کے ہاتھ یونہی چھوڑ کیا دیا
بجھ سے گئے ستارے ، مرا بجھ گیا دیا
دل کی تمام رونقیں پل میں اجڑ گئیں
اک خواب تھا کہ جس نے ڈرا کے جگا دیا
ہم نے تراشا بت کوئی ہاتھوں سے جب کبھی
اک فیصلہ جہاں نے گنہ کا سنا دیا
غزل
0
57
13 فروری 2022
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
اس نے پکڑ کے ہاتھ مرا ، چھوڑ کیا دیا
بجھ سے گئے ستارے ، مرا بجھ گیا دیا
دل کی تمام رونقیں پل میں اجڑ گئیں
اک خواب تھا کہ جس نے ڈرا کے جگا دیا
ہم نے تراشا بت کوئی ہاتھوں سے جب کبھی
اک فیصلہ جہاں نے گنہ کا سنا دیا
غزل
0
57
13 فروری 2022
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
اس نے پکڑ کے ہاتھ مرا ، چھوڑ کیا دیا
بجھ سے گئے ستارے ، مرا بجھ گیا دیا
دل کی تمام رونقیں پل میں اجڑ گئیں
اک خواب تھا کہ جس نے ڈرا کے جگا دیا
ہم نے تراشا بت کوئی ہاتھوں سے جب کبھی
اک فیصلہ جہاں نے گنہ کا سنا دیا
غزل
0
77
9 فروری 2022
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
مشکلوں میں مجھے جینا سکھا دیتے ہو تم
کچھ یوں مضبوط مجھے اور بنا دیتے ہو تم
میں کبھی ہار کے ہارا نہیں جگ میں تیرے
حوصلے میرے پہاڑوں سے بڑھا دیتے ہو تم
راستے خود ہی بچھے جاتے ہیں سب قدموں میں
اپنی شفقت کا درس ان کو پڑھا دیتے ہو تم
حمد باری تعالیٰ
0
76
8 فروری 2022
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
درد مجھ میں سمائے جاتے ہیں
زندگی سے نبھائے جاتے ہیں
دلکشی ہے بہت اداسی میں
اس کو رنگیں بنائے جاتے ہیں
لاکھ دنیا ہے بے وفا لیکن
پھر بھی ہم مسکرائے جاتے ہیں
غزل
0
86
7 فروری 2022
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
ٹوٹے خوابوں کے ہم نگر دیکھیں
الفتوں کے کبھی سفر دیکھیں
کیسے ہر حال میں رہے ہیں خوش
گل و بلبل کی چشم تر دیکھیں
کر کے آغاز پھر سے دن کا ہم
دھوپ میں جلتا پر شجر دیکھیں
غزل
0
65
6 فروری 2022
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
راہ گھر کا بھلائے بیٹھے ہیں
اپنا سب کچھ لٹائے بیٹھے ہیں
جانے والوں کے انتظار میں ہم
دیکھ آنکھیں بچھائے بیٹھے ہیں
پھول کھلتے ہیں جب بہاروں کے
ہم خزاں کو سجائے بیٹھے ہیں
غزل
0
79
6 فروری 2022
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
ہجر ہم کو نڈھال رکھتے ہیں
پھر بھی خود کو سنبھال رکھتے ہیں
پھیلے خوشبو نہ تیرے آنچل کی
اس کا بھی ہم خیال رکھتے ہیں
الفتوں کے چراغ سے شب بھر
وحشتوں کو اجال رکھتے ہیں
غزل
0
74
5 فروری 2022
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
دکھوں کو اپنے سخن میں اتار لیتے ہیں
یوں بھی کبھی انہیں چھپ کے پکار لیتے ہیں
یقین دیتے ہیں کھو جب کبھی بھی ہم خود پر
دعائیں مانگ کے چہرہ سنوار لیتے ہیں
گئے دنوں کی تھکن ہے ہمارے لہجے میں
کہاں سے جانے اداسی ادھار لیتے ہیں
غزل
0
39
31 جنوری 2022
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
نگر دل کا لٹا بستا نہیں ہے
سفر تنہا بھی اب کٹتا نہیں ہے
چلیں تو خوف آتا ہے جہاں سے
ہوا پر زور کچھ چلتا نہیں ہے
لگی ہر ٹوٹتی ہے آس دل کی
زمیں آکاش سب ملتا نہیں ہے
غزل
0
84
29 جنوری 2022
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
زندگی تیرے امتحان میں ہیں
جو سفر ٹوٹے بادبان میں ہیں
ہیں جواں حوصلے مثال کے سب
پر کٹا کے بھی ہم اڑان میں ہیں
بھولی ہیں کچھ پتے محبتیں پر
ہم مکیں اب بھی اس مکان میں ہیں
غزل
0
60
26 جنوری 2022
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
نکلے تھے ڈھونڈنے جسے وہ بھی ملا نہیں
واپس پلٹ ہی جائیں مگر در کھلا نہیں
مانو برا نہ بات کا ہے یہ مثال اک
ہو مہرباں زمیں پہ جو اس کو فنا نہیں
دنیا کی بھیڑ میں ہیں کئی راستے مگر
اے چشم پر ملال ، بچا حوصلہ نہیں
غزل
0
49
24 جنوری 2022
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
ہر درد دل کا اپنے سنایا نہیں مجھے
برباد ہو گیا وہ بتایا نہیں مجھے
رہ دیکھنے کو اس نے دیے منتظر سے پل
پر کہہ کے داستاں کو رلایا نہیں مجھے
تارے سے گن رہا ہوں سیہ آسماں کے میں
نا حق جدائیوں میں ستایا نہیں مجھے
غزل
0
100
24 جنوری 2022
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
تباہی کا بہانہ ڈھونڈتی ہیں
رتیں پل عاشقانہ ڈھونڈتی ہیں
ادائیں دلبرانہ مستیوں میں
وہی موسم ، فسانہ ڈھونڈتی ہیں
اٹھے جو دل کے تاروں سے محبت
وہ سر پھر والہانہ ڈھونڈتی ہیں
غزل
0
69
23 جنوری 2022
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
ہے حکومت ، کام سب سرکاری انٹر نیٹ پر
ہیں کتابیں بھی منے کی پیاری انٹر نیٹ پر
کچھ پکاتی اب نہیں ہے دیکھ بیگم نام کا
پڑ گئی ہے گھر کو ہی بیماری انٹر نیٹ پر
لڑ لڑائی سب رہے ہیں وائی ، فائی پر یہاں
اب ہے سالے کی سبھی سرداری انٹر نیٹ پر
انٹر نیٹ
0
77
23 جنوری 2022
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
یاد میں کھو کے تری ہم کیا سے کیا ہو جاتے ہیں
سوچ کے تجھ کو کبھی صحرا نما ہو جاتے ہیں
دنیا میں ملتا ہے کیا ، کس کو وفاؤں کا صلہ
دیکھتے سب رنگ ہم اس کے فنا ہو جاتے ہیں
خوں گنوا کے بھی جگر کا اشکوں میں اپنا سدا
قید میں الفت کی اک دیکھو سزا ہو جاتے ہیں
غزل
0
90
13 جنوری 2022
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
کیسا ہے اضطراب آنکھوں میں
کیوں ہیں مہکے گلاب آنکھوں میں
گم ہیں آنکھیں کبھی کتابوں میں
ہے کبھی گم کتاب آنکھوں میں
چاند آتا ہے دیکھنے چھت پر
ڈھونڈتا ہے جواب آنکھوں میں
غزل
0
108
13 جنوری 2022
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
کیسا ہے اضطراب آنکھوں میں
کیوں ہیں مہکے گلاب آنکھوں میں
گم ہیں آنکھیں کبھی کتابوں میں
ہے کبھی گم کتاب آنکھوں میں
چاند آتا ہے دیکھنے چھت پر
ڈھونڈتا ہے جواب آنکھوں میں
غزل
0
67
8 جنوری 2022
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
آنکھ میں یار کی کہاں ہوں میں
اک چبھن آنکھ کی دھواں ہوں میں
خار راہوں میں ہیں بچھے جس کے
ایسی منزل کا کارواں ہوں میں
میرے چہرے پہ ہے تھکن جگ کی
ہر طرف گونجتی فغاں ہوں میں
غزل
0
68
7 جنوری 2022
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
خوشبو کی مثال آ گیا تھا
یوں تیرا خیال آ گیا تھا
آئیں جو محبتیں مقابل
اک جیسے جمال آ گیا تھا
کی آرزو یا تلاش ان کی
لب پر یہ سوال آ گیا تھا
غزل
0
70
6 جنوری 2022
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
جدائی کی وہ کوئی شب گزارنے آئی
ہمیں دریچہ ء دل سے پکارنے آئی
وہ ہم سفر ہے کسی گلستاں میں خوشبو کی
گلاب یادوں کے سارے وہ وارنے آئی
جگر کے رستے ہوئے زخموں پر ہے کیا گزری
جنوں میں عشق کا وہ روپ دھارنے آئی
غزل
0
48
6 جنوری 2022
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
کسی بھی شہر وفا سے صدا نہیں آتی
گل و چمن سے ہمیں اب صبا نہیں آتی
دیار درد میں آمد نہیں مسیحا کی
جو بڑھ کے ہجر سے پھر ابتلا نہیں آتی
حیات نام ہے دنیا میں اس حقیقت کا
گئے دنوں کی جو آواز پا نہیں آتی
غزل
0
71
5 جنوری 2022
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
محبتوں میں زخم ، درد زندگی میں بھر گیا
وہ خواب اک بنا رہا جو پلکوں میں ٹھہر گیا
بدن کی اڑ گئی جو خاک دور ، دور تک مری
نگل گئی زمیں مجھے ، غبار اک بکھر گیا
لبوں سے گر نکل گئی دعا بھی بے اثر گئی
میں دیکھ کے خضر کوئی کبھی رہ ہی سے ڈر گیا
غزل
0
83
5 جنوری 2022
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
ہجر کی آتش کو جھرنا چاہیے
آج بارش کو برسنا چاہیے
اس محبت کے سمندر میں ہمیں
ڈوب کے پھر سے ابھرنا چاہیے
الفتیں بھی ہیں ضروری زندگی
تیر اک دل میں اترنا چاہیے
غزل
0
70
4 جنوری 2022
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
شام جب دور ڈھلی ہوتی ہے
مجھ کو محسوس کمی ہوتی ہے
شمع جلتی ہے کوئی یادوں کی
دل کو جب تیری لگی ہوتی ہے
آن بستی ہے خیالوں میں وہ
دھوم اک جسکی مچی ہوتی ہے
غزل
0
95
4 جنوری 2022
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
کیسا یہ حسرتوں بھرا اپنا نصیب تھا
جب جل رہے تھے خواب سمندر قریب تھا
اپنی صدائیں تھیں بسی کانوں میں سب مرے
کتنا وفاؤں کا یہ سفر بھی عجیب تھا
دل میں مرے نہ تھی کوئی جاگی سی کشمکش
سب سے بڑا ہی جیسے میں اپنا رقیب تھا
غزل
0
61
3 جنوری 2022
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
دانستہ جبر کی وہ سفارت بھی کرتے ہیں
کچھ الفتوں کی آج تجارت بھی کرتے ہیں
جب دیکھتے نہیں ہیں عداوت کے کچھ سوا
سو نام ان کے اپنی بصارت بھی کرتے ہیں
محفوظ ہیں بساط پہ مہرے اسی طرح
جو روز بڑھ کے آگے شرارت بھی کرتے ہیں
غزل
0
95
27 دسمبر 2021
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
ہے کرم تیرا ، مہرباں ہے تو
تو صدا دل کی ، سر گراں ہے تو
گل کی خوشبو ، بہار گلشن کی
عرش کا پھیلا ، اک دھواں ہے تو
مجھ پہ کھولے جو در عقیدت کا
اک وفا کا وہ ، امتحاں ہے تو
غزل
1
56
26 دسمبر 2021
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
جگ میں خلوص کی کوئی عادت نہیں رہی
منزل سے آشنا بھی قیادت نہیں رہی
ایسا نہیں وفا کا ہی سودا نہیں رہا
اس جنس کی نگہ میں بھی قیمت نہیں رہی
حاصل اسے نہیں ہے قدر کی جگہ کوئی
اس کی دلوں پہ دیکھ حکومت نہیں رہی
غزل
0
42
25 دسمبر 2021
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
سامنے جب بھی کبھی اپنے جوانی آئی
یاد بیتی ہمیں پھر شام سہانی آئی
نیند جب بھی نہ کبھی آئی مری آنکھوں میں
سینے پر اپنے ابھر چوٹ پرانی آئی
زندگی کی ہے بسر رنج و الم میں اپنی
بات ہم کو نہ کوئی پھر بھی بنانی آئی
غزل
0
46
23 دسمبر 2021
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
کچھ لے گئے ہیں دور ہواؤں کے سلسلے
ہیں درمیاں ہمارے خلاؤں کے سلسلے
رستہ بدل کے چلنے کی عادت نہیں ہمیں
سو آ کھڑے ہیں بیچ جفاؤں کے سلسلے
جینا محال ہے ہمیں دنیا کی بھیڑ میں
دشمن ہیں راہ میں کئی دریاؤں کے سلسلے
غزل
0
64
22 دسمبر 2021
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
میری قسمت کو اندھیروں سے بھری شام نہ دو
دل کے رشتوں کو مرے آج کوئی نام نہ دو
تم نہ پھر باندھو مجھے اپنی محبت میں یونہی
زندگی کو مری راہیں ، نیا کہرام نہ دو
نغمہ و نور کی محفل میں کسی ، دوست مرے
تشنگی کو کوئی مینا ، بھرا اب جام نہ دو
غزل
0
63
20 دسمبر 2021
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
بن گئی بات نہ جانے کیا ، کیا
کر دیا شوخ ادا نے کیا ، کیا
میری آنکھوں میں سمٹ آئے ہیں
پھر محبت کے زمانے کیا ، کیا
بیش قیمت ہیں وفا کی گھڑیاں
ان میں مدفن ہیں خزانے کیا کیا
غزل
0
77
20 دسمبر 2021
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
دن سے ملنے چلی ہے غم کی شب
آج پھر ڈھل گئی ہے غم کی شب
ٹوٹتی چاند کسی تارے پر
آن مجھ میں چھپی ہے غم کی شب
رات کے بھیگتے سے لمحوں میں
بام پر پھر سجی ہے غم کی شب
غزل
0
96
18 دسمبر 2021
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
مقدر میں ہی گر اپنے زیاں ہے
بہاروں میں بھی پھر اپنی خزاں ہے
اجل بھی مہرباں ہم پر نہیں جو
کہاں پھر وہ نسیمے بوستاں ہے
ہے کتنا تلخ دنیا کا یہ لہجہ
محبت کا کہاں اس میں بیاں ہے
غزل
0
77
17 دسمبر 2021
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
پکارتا ہے خون تازہ پھولوں کا
پڑھا ہے گلوں نے جنازہ پھولوں کا
رلا کے جو ہوئے ہیں گم فضاؤں میں
بنے ہوئے ہیں وہ سراپا پھولوں کا
بدن ہے چھلنی سارا ان کا گولی سے
مگر کھلا ہوا ہے چہرا پھولوں کا
16 دسمبر
0
63
12 دسمبر 2021
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
تھمتا نہیں دل وقت بھی جنبش نہیں کرتا
بجھتے نہیں تارے ، میں سفارش نہیں کرتا
دیتا نہیں میں ترک تعلق کی وجہ بھی
رہتا ہوں میں خاموش ، گزارش نہیں کرتا
کہتے ہیں مجھے غیر میں سنتا نہیں جن کی
اجڑے کوئی اور اسکی میں خواہش نہیں کرتا
غزل
0
54
12 دسمبر 2021
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
اک چاند آنکھ کا کوئی تارا نہیں ہوا
پھر عشق بھی ہمیں تو دوبارہ نہیں ہوا
سچ ہے عذاب زندگی تھی یہ بنا ترے
سچ ہے ترے بغیر گزارا نہیں ہوا
تنہائی سے ہی دوستی اپنی رہی سدا
اس کو بھی ساتھ اور گوارا نہیں ہوا
غزل
0
57
12 دسمبر 2021
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
اک تعارف ہے لکھا اپنی میں نے تحریر کا
مجھ کو اندازہ ہے اپنے جرم کی تعذیر کا
اک محبت کی خطا مجھ سے ہوئی ہے زندگی
رخ بدل تو نے دیا ہے ہر مری تصویر کا
اپنی بربادی کا مجھکو غم نہیں دیکھو کوئی
درد ہے مجھ کو گئی ہر آہ بے تاثیر کا
غزل
0
57
12 دسمبر 2021
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
آ بسی جو دھنک چار سو آپ کی
جاگ دل میں اٹھی آرزو آپ کی
چاند چہرہ مقابل ہے اب آپ کا
منتظر ہے نظر کو بہ کو آ پ کی
ہے خیالوں میں خوشبو کئی رنگ کی
اشک ہیں آپ کے ، آب جو آپ کی
غزل
0
81
11 دسمبر 2021
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
رہ گزر میری ، ہر سحر تو ہے
ڈھونڈتی ہے جسے نظر تو ہے
روشنی تجھ سے ہے مرے دل کی
جس کو سوچا ہے رات بھر تو ہے
اور کچھ بھی نظر نہیں آتا
جس کو چاہا ہے اس قدر تو ہے
غزل
0
72
9 دسمبر 2021
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
کہتے ہیں جہاں مے کش و بادہ نہیں ہوتا
خوش رنگ وہاں رت کا لبادہ نہیں ہوتا
چہروں پہ ضیا ہوتی ہے ساقی کے ہی دم سے
دستور وفا اتنا بھی سادہ نہیں ہوتا
لب تک بھی کبھی آتا نہیں حرف تمنا
اس درد میں کچھ شور زیادہ نہیں ہوتا
غزل
1
43
23 نومبر 2021
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
شب کے بجھتے سے چراغوں میں جلایا ہوا دل
منتظر پلکوں کی چوکھٹ پہ بٹھایا ہوا دل
میری آنکھوں میں بسایا ہوا اک چہرہ ہے وہ
شہر الفت کی فصیلوں پہ سجایا ہوا دل
لوگ محفل میں جسے شوق سے سنتے ہیں غزل
سوز کی تان پہ ، ہر گیت میں گایا ہوا دل
غزل
1
1
91
1 دسمبر 2021
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
دل مرا سال ، وہی گزرے زمانے چاہے
پھر وہی یار ، وہی کھیل پرانے چاہے
مانگے دن ، رات رتیں وہ گئے موسم سارے
نیند ، وہ خواب مرے دیکھے سہانے چاہے
سانس جن سے رکی جاتی تھی مرے سینے میں
آج کہنے کو وہی بات ، فسانے چاہے
غزل
0
95
29 نومبر 2021
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
بے بسی میں ہوئے لاچار سے کیا ٹکرائے
بن گئی بات ذرا یار سے کیا ٹکرائے
دیکھتے ہیں ہمیں سب کھول کے کھڑکی گھر کی
پی کے پیمانہ سا دیوار سے کیا ٹکرائے
انکشافات ہوئے مجھ پہ حقیقت کے بھی
لوگ مجھ سے ، مری تکرار سے کیا ٹکرائے
غزل
0
56
27 نومبر 2021
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
دل عجب سا کوئی جھروکا ہے
جس کا منظر بڑا انوکھا ہے
جو مقابل دکھائی دیتا ہے
وہ حقیقت کہاں سے ہوتا ہے
آگہی مجھ کو دے تو بینائی
مجھ کو آنکھوں پہ کب بھروسہ ہے
غزل
0
83
26 نومبر 2021
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
اشک بن کے مری پلکوں پہ اٹک جو گیا ہے
میں نے کب نام وہ لب پر کبھی آنے دیا ہے
جب ذکر بھی کبھی آیا ہے ترا باتوں میں تو
انگلیاں بھینچی ہیں زخمی سا گریباں سیا ہے
مجھ سے کیوں آج چھڑاتی ہے تو دامن اپنا
زندگی تیرے لئے زہر بھی ہنس کے پیا ہے
غزل
0
39
26 نومبر 2021
موزوں
Dr Shahid Siddique
@Shahid
گلوں سے باتیں کبھی ہم بھی رو برو کرتے
نذر یہ لمحے یوں گیسوئے مشک و بو کرتے
چراغ شب میں جلانے کو حسرتیں من کی
جبیں ، جگر سبھی اپنا لہو ، لہو کرتے
لٹا کے تجھ پہ دل و جاں خوشی سے سب اپنا
کسی حبیب کی اور ہم نہ آرزو کرتے
غزل
0
88
معلومات