| سب چاہتیں یہ ٹوٹا ہوا جام کس کو دیں |
| دنیا کی بے وفائی کا الزام کس کو دیں |
| سانسوں کی ڈور پر ہے رواں نام یار کا |
| دے کے لہو چراغ کو اب شام کس کو دیں |
| ساری کٹی ہے عمر یونہی جاگتے ہوئے |
| آنکھوں کے خواب پھر ترے پیغام کس کو دیں |
| پہنچا نہیں ہے عشق مرا اس مقام تک |
| زمزم کو پی کے جامۂ احرام کس کو دیں |
| یارو صبا سے تم کہو ہیں کچھ اداس ہم |
| مرجھائے گل ہیں قبر کے اکرام کس کو دیں |
| حسرت سے دیکھتے ہیں کھڑے آج بھی انہیں |
| برسوں کے منتظر یہ در و بام کس کو دیں |
| آخر خیال اپنا رکھے گا جہاں مگر |
| شاہد خوشی کے بدلے میں انجام کس کو دیں |
معلومات