معزز صارفین،
یہاں پرکمنٹس میں آپ اس سائٹ کے بارے میں ہمیں اپنے مشوروں سے آگاہ کر سکتے ہیں۔
| کہتے کہاتے غیر کی بابت چلے گئے |
| یوں قصہ خوانِ بارِ رفاقت چلے گئے |
| جاں بھی گئی کہ بچ گئی اس کا ملال کیا |
| صد شکر جانِ وجہِ ملامت چلے گئے |
| اتنے الم خوشی سے رہے تاکتے کہ ہم |
| ملنے غموں کو وقتِ مسرت چلے گئے |
| غم سے چہرہ مرا عاری نکلا |
| چیرا دل تو یہ فگاری نکلا |
| جس کو سمجھا تھا محرم دل کا |
| دشمنوں کا وہ حواری نکلا |
| بازیٔ عشق لگا دی پھر سے |
| دل مرا ایک جواری نکلا |
یہاں پر تبصرے میں آپ ایسے الفاظ کی نشاندہی کر سکتے ہیں جن کی تقطیع آپ کے خیال میں سسٹم غلط دکھاتا ہے۔ نیز ایسے الفاظ بھی آپ یہاں پر لکھ سکتے ہیں جو کہ سسٹم میں سرے سے موجود ہی نہیں ہیں۔ اس طرح الفاظ کو رپورٹ کرنے سے ہم ان کو سسٹم میں داخل کر سکیں گے اور تقطیع کا نظام باقی صارفین کے لئے بھی بہتر سے بہتر ہوتا جائے گا۔ بہت شکریہ :)