یہ ہونا بھی ہونا ہے |
شب بھر رونا دھونا ہے |
چادر وادر رہنے دے |
خود کو اوڑھ کے سونا ہے |
سوچ کہاں چھپ جاؤ گے |
دیکھ رہا ہر کونا ہے |
خاک نشینو سوجاؤ |
مٹی اپنا بچھونا ہے |
اشک نہاریں پلکوں پر |
قطرہ قطرہ پرونا ہے |
غم کی فصل ہی کاٹیں گے |
بیج کوئی کیا بونا ہے |
شؔیدا لمبی لمبی چھوڑ |
قد تو آدھا پونا ہے |
معلومات