| یہ دریا رحمتوں کے سب انہیں کے در سے بہتے ہیں
|
| سخی سرور ہیں یہ آقا خدا سے اُن کے ناطے ہیں
|
| وہ تشنہ رہ نہیں سکتا جو بردہ مصطفیٰ کا ہے
|
| وہ بانٹیں نعمتِ یزداں انہیں سرکار کہتے ہیں
|
| چلے جائیں گے جنت میں نبی کے نام لیوا سب
|
| کہاں اُن کے غلاموں پر کٹھن حالات رہتے ہیں
|
|
|