| ہے دارین میں جس سے آئی سہولت |
| عطائے نبی میں گراں ہے وہ رحمت |
| محبت نبی سے عقیدت نبی سے |
| ہیں الطافِ دلبر خدا کی عنایت |
| نبی لے کر آئے امانت خدا سے |
| جہاں جانتے ہیں نبی کی دیانت |
| گدائے نبی کے شہنشاہ ہیں سائل |
| درِ مصطفیٰ سے عجب ہے سخاوت |
| خزانہ علم کا نبی کی ہیں باتیں |
| فروزاں ہے جن سے جہانوں میں حکمت |
| ملے انبیا اُن کو اقصیٰ میں آ کر |
| کریں مصطفیٰ آج اُن کی امامت |
| اے محمود آقا کریمِ دہر ہیں |
| ہے محشر میں جن کی عوامی شفاعت |
معلومات