یہ جینا دہر میں جو دشوار ہے |
نبی سے جڑیں گر یہ گلزار ہے |
گھٹا رحمتوں کی مدینہ سے ہے |
جو الطافِ یزداں سے سرشار ہے |
سنہری حسیں روضہ کی جالیاں |
جہاں جانِ جاناں گُہر بار ہے |
جو استھانِ یسرب کبھی تھا یہاں |
منور گلستانِ سرکار ہے |
یہاں ہوتے قسمت کے ہیں فیصلے |
یہ دربار سلطانِ ابرار ہے |
لئے ظلم سر پر جو آیا یہاں |
اسے بخشے مولا جو غفار ہے |
ہو عشقِ نبی سے جو لبریز دل |
یہ ہی زندگی ہے جو بیدار ہے |
نبی کی ہے رحمت عوامی سدا |
یہ دلبر ہیں جس کے وہ ستار ہے |
جو ریگِ مدینہ ہے محمود کہہ |
زہے میرے سر کی یہ دستار ہے |
معلومات