مدینے کے والی جو دلدار ہیں
وہ سلطانِ ہستی وہ سرکار ہیں
حبیبِ الہ ہیں نبی نورِ حق
یہ کونین ہادی کے گھر بار ہیں
ثنا خواں خدا ہے نبی پاک کا
جلی سارے دلبر کے کردار ہیں
ہوئے ضوفشاں ذرے خورشید سے
ملے جن کو دلبر کے دیدار ہیں
درخشاں مدینہ میں شام و سحر
منور مدینہ کے گلزار ہیں
ملے سرمہ آنکھوں کو اس شہر سے
یہاں میرے آقا جو غمخوار ہیں
خدایا دکھا سبز گنبد ہمیں
غلامِ نبی ہیں جو دل زار ہیں
یہ محمود مولا مدینے رہے
جہاں اس کے دل جاں گرفتار ہیں

0
1
4
مجموعی پیغام
یہ نعت سراسر محبت، عقیدت، اور مدینہ کی حاضری کی تڑپ کا اظہار ہے۔
مرکزی موضوعات:
حضور ﷺ کی شانِ عظمت
آپ ﷺ کا نورانی مقام
مدینہ کی فضیلت
سبز گنبد کی زیارت کی آرزو
شاعر کی ذاتی محبت اور وابستگی

0