| اُس دلبرِ یکتا سے سوغات مثالی ہے |
| ہیں جانِ جہاں وہ ہی ہر بات نرالی ہے |
| آسان ہوئی اُن سے منزل ہے جو انساں کی |
| منشور ہے جو اُن کا ہر عیب سے خالی ہے |
| سرکار کے نغمے ہیں معمول بنے جس کے |
| کیا خوب لگے عادت جو اُس نے بنا لی ہے |
| دلدار کے گلشن میں ہر آن بہاریں ہیں |
| پُر لُطف فضائیں ہیں منظر بھی جمالی ہے |
| امداد کریں گے وہ میدان میں محشر کے |
| سرکار نے یہ امت دوزح سے بچالی ہے |
| آتی ہے صدا اب بھی جب غور سے سنتے ہیں |
| پیغام ہے جو اس میں آذانِ بلالی ہے |
| ہر باغ فروزاں ہے سرکار کے نغموں سے |
| بن ذکرِ نبی ہمدم ہر رات ہی کالی ہے |
| محمود سخی داتا فیاض ہیں ہستی میں |
| شاداب رہی جن سے یہ آس کی ڈالی ہے |
معلومات