جہانوں میں ڈنکا حبیبِ خدا کا
رسولوں کے دلبر نبی مصطفیٰ کا
ہیں دربان نوری شہے دوسریٰ کے
جنہیں فیض ملتا ہے شمسِ دُحیٰ کا
تسلط میں اُن کے ہیں اجرامِ گردوں
ہے یک گام سدرہ نبی دلربا کا
نبی کا جو کلمہ پڑھیں سنگ ریزے
اُنہیں بھی ہے ادراک نورِ ہدیٰ کا
سلامی نبی کو ہیں اشجار دیتے
ہے اعزاز عالی رسولِ الہ کا
غلاموں کے مولا مساکیں کے ماویٰ
کریں سایہ سب پر کرم کی گھٹا کا
اے محمود باندھیں درودوں کے گجرے
ثنا گر ہے مولا حسیں جانِ ما کا

10