| یہ من ہے ساقی آس لئے |
| اس ہجر میں آقا کون جئے |
| وہ فیض کے جام جو نوری ہیں |
| ہو کرم یہ فدوی در پہ پئے |
| سب راز نیاز تو جانے سجن |
| نہیں کام قدر کے میں نے کئے |
| یہ نام ہے پونچی ہاتھ پیا |
| ہر سانس ہو ہادی تیرے لئے |
| ہو لبوں کی زینت مدحتِ جاں |
| اس یاد کے چمکیں دل میں دیئے |
| توصیف ثنا ہو ذکر شہا |
| ہوں قالِ دہر سے ہونٹ سئے |
| محمود ہے جینا اُن کے لئے |
| یہ دل نے ہیں پکے وعدے کئے |
معلومات