| خوشیاں جو رمضان ہے لایا |
| بخشش کا سامان ہے آیا |
| برکت والی دھوم ہے ہر جا |
| سر پر ہے غفران سے چھایا |
| لوٹیں سارے رحمتِ باری |
| لنگر ہیں مختار کے جاری |
| قدروں والی آن ہے اس میں |
| علت کا درمان ہے جس میں |
| قادر سے قرآن ملا ہے |
| قدرت کا فرمان ملا ہے |
| پکڑو یہ فرقان ہے نوری |
| دیتا ہے عرفان یہ نوری |
| شاکر ہے محمود پیا کا |
| رحمت کی گھنگھور گھٹا کا |
معلومات