کریمی کرم ہو عطا مانگتا ہوں
شہا سینہ اپنا صفا مانگتا ہوں
یہ چہرہ حسیں جو حرم میں ہے تاباں
ضیائے ضُحیٰ مصطفیٰ مانگتا ہوں
جو وللیل کی ہے خدا قسمیں کھاتا
وہ زلفوں کے منظر شہا مانگتا ہوں
تمہیں دیکھنے انبیا آئے اقصیٰ
جھلک اُس حسن کی پیا مانگتا ہوں
بلایا خدا نے وہ بھی روپ دیکھے
حسیں حسنِ ہستی دیا مانگتا ہوں
نمی آنکھ دیکھے جمالِ نبی کو
سکت چشم و دل میں سدا مانگتا ہوں
منور کریں سینہ محمود کا بھی
میں خاطر حزیں کی دعا مانگتا ہوں

1
10
سبحان اللّہ 🌹

0