| دے قرآں گواہی یہ نورِ مبیں ہیں |
| حبیبِ خدا جو دنیٰ کے مکیں ہیں |
| خدا سے انہی پر صلاۃ آئیں ہر دم |
| یہ آقا نبی سیدِ مرسلیں ہیں |
| نبی مصطفیٰ جو کریمِ دہر ہیں |
| عدو بھی کہے اُن کو صادق امیں ہیں |
| پسند آئیں مولا کو انداز اُن کے |
| خلق میں خدا کی یہ خندہ جبیں ہیں |
| یہ شاہِ امم سیدِ دو سریٰ ہیں |
| نبی جیسے سلطاں دہر میں نہیں ہیں |
| جمیلِ جہاں ہیں جمالِ جہاں بھی |
| نبی حسنِ ہستی خلق میں حسیں ہیں |
| اشارے پہ اُن کے قمر مہر تارے |
| گراں سادگی ہے چٹائی نشیں ہیں |
| اے محمود شکرِ خدا کرتے رہنا |
| نبی تیرے داتا شہے مرسلیں ہیں |
معلومات