قبضے میں جس کے ہر دم ہستی تمام ہے |
کر دے جو چاہے کرنا مختارِ عام ہے |
کونین میں جو سرور اُس کے حبیب ہیں |
بعد از خدا اُنہی کا ارفع مقام ہے |
قدموں تلے نبی کے ہستی رہی تمام |
عرشِ الہ پہ اُن کا ثابت قیام ہے |
نامِ نبی کے صدقے آدم ہیں باریاب |
بابا کو مصطفیٰ سے آیا سلام ہے |
بدلے نظامِ حق نے قوموں کے رات دن |
آیا دہر میں اُن سے ایسا نظام ہے |
بَخشش کے مُعجزے بھی دیکھیں گے حشر میں |
مرضی جو کبر یا کی ویسا نظام ہے |
بچنا ہے نار سے گر حدِّ ادب رہے |
قرآں میں مصطفیٰ کا یہ احترام ہے |
شاہوں کو ناز آئے جن سے سوال میں |
محمود رتبے والا اُن کا غلام ہے |
معلومات