کرے سینہ ٹھنڈا یہ ہی دوستو
محبت حبیبِ خدا سے کرو
کرو یادِ دلبر صبا و مسا
درودوں سے محفل مزین رکھو
رہیں سر پہ رحمت کے باراں سدا
سلاموں سے مجلس سجاتے رہو
مدینہ حسیں تر ہے کونین میں
مدینہ ہے منزل مدینے چلو
عطائے نبی سے فروزاں ہوں دل
حسیں نامِ جاناں تسلسل سے لو
ملی زندگی ہے نبی کے لئے
نبی کے لئے ہی فدا جاں کرو
ثنائے نبی میں چھپی خیر ہے
نبی کی غلامی پہ نازاں رہو
اے محمود فیضِ نبی عام ہے
درِ مصطفیٰ کے بھکاری بنو

1
9
خلاصہ
یہ نعت شریف:
قرآن و سنت کے عین مطابق ہے
محبتِ رسول ﷺ، درود و سلام، سنت کی پیروی اور مدینہ سے قلبی وابستگی کو اجاگر کرتی ہے۔

0