یہ عاجزانہ عرضی مولا قبول ہو |
وردِ زبان ہر دم شانِ رسول ہو |
مولود کی ہیں گھڑیاں وقتِ ورود ہے |
اُن پر سلامِ دائم میرا حصول ہو |
آئے حبیبِ داور لائے ہیں نعمتیں |
خوشیاں منائیں سارے ہر گِز نہ بھول ہو |
من میں سجے ہوئے ہیں گجرے درود کے |
عکسِ جمالِ جاناں سینے میں پھول ہو |
لمحے فراق والے مولا قلیل کر |
راہِ مدینہ کی اب بالوں میں دھول ہو |
باغِ مدینہ سے ہی آتی رہے ہوا |
یہ دل کبھی نہ میرا اتنا ملول ہو |
محمود چاہے دیکھے دلدار کی گلی |
یہ التجا ہے اس کی مولا قبول ہو |
معلومات