نہیں ہے جہاں میں مثالِ نبی
خلق میں ہے یکتا جمالِ نبی
غلاموں کو مولا نظر سے کریں
یہ ادنیٰ ہے ہمدم کمالِ نبی
ہے اوجِ اطاعت عروجِ غلام
دکھائیں جو حُب سے بلالِ نبی
نہ ملتی یہ زینت دہر میں کہیں
اگر یوں نہ ہوتے خصالِ نبی
ہے کربل میں دیکھا یہ صبرِ حسین
کہ حق پر ہے قربان آلِ نبی
نمازِ محبت ادا ہے وہیں
جو سجدے میں آئے خیالِ نبی
ہے پرتو جمالِ خدا حسنِ او
نہ محمود ڈھونڈیں مثالِ نبی

0
5