نکہت فزوں چمن میں، سرکار آ رہے ہیں |
ملجا لئے دکھوں کا، غمخوار آ رہے ہیں |
کلیاں حجاب کھولے، باراں میں نور کے ہیں |
شاہد ہیں، اس جہاں میں، شہکار آ رہے ہیں |
خورشید موڑیں گے جو، چندہ کو توڑ دیں گے |
راحت دلِ دریدہ، دلدار آ رہے ہیں |
نبیوں میں خاص تر ہیں، آقا مدینے والے |
الحمد جانِ جاناں، سردار آ رہے ہیں |
غافل بنے ہوئے جو، سوئے تھے اس جہاں میں |
بیدار کرنے اُن کو، مختار آ رہے ہیں |
ساری خلق میں اعلیٰ، کونین کے ہیں داتا |
جو ساتھ لے کے عمدہ، کردار آ رہے ہیں |
بھیجا درود جس نے، ہستی کے اس حسیں پر |
اُس کے لئے کرم کے، آثار آ رہے ہیں |
محمود! لطفِ جاں ہے، دونوں جہاں میں راحت |
آراستہ جہاں ہیں، سرکار آ رہے ہیں |
معلومات