یہ انجمن ہے اُن کی سینہ سجا رہے ہیں
کچھ فرطِ عشق والے آنسو بہا رہے ہیں
دیکھا ہے دل فروزاں سرکار کے ذکر سے
باراں جو اس پہ نوری، فاراں سے آ رہے ہیں
نغمہ جہانِ کن میں توصیفِ مصطفیٰ ہے
کونین لطفِ جاں پر قربان جا رہے ہیں
شمس و قمر فلک پر اُن کے کہیں قصیدے
کروبیاں ثنائے دلدار گا رہے ہیں
اُن کے غلام سارے بھیجیں درود اُن پر
دلدار مصطفیٰ ہیں خوشیاں منا رہے ہیں
یادِ نبی سے نامہ اپنا کریں درخشاں
یہ مستعار لمحے تیزی سے جا رہے ہیں
امت پہ مصطفیٰ کی رحمت ہے یہ خدا سے
سرکار بگڑے طالع جیسے بنا رہے ہیں
ہے دست بستہ عرضی محمود! کی یہ ہادی
روشن مدینے میں کب آقا بلا رہے ہیں

3
19
سبحان اللّہ

0
Mashallah

0
سبحان اللّہ 🌹