حبیبی کہے جس کو رحمٰن ہے |
تو یکتا خلق میں وہ ذیشان ہے |
ملائک میں اُن کا ہے استاد جو |
وہ تیرا شہا ایک دربان ہے |
حسیں یاد تیری ہے تریاقِ جاں |
لگے سینہ جیسے گلستان ہے |
ملی شان تجھ کو انوکھی ملی |
شہنشاہِ شاہاں تو سلطان ہے |
دیا ہے سبق تو نے توحید کا |
لیا جس نے دل سے مسلمان ہے |
کریمی ہے اعزاز تکریمِ تو |
اے داتا یہ دل تجھ پہ قربان ہے |
ہے محمود رحمت نبی کا ورود |
جو مومن پہ مولا سے احسان ہے |
معلومات