| مدینے کے جلوے مجھے پھر دکھا دے |
| جو بگڑے ہیں طالع خدایا بنا دے |
| درِ مصطفیٰ پر عمر گزرے میری |
| مجھے سننے والا سدا یہ دعا دے |
| شہا اُڑ کر آؤں میں شہرِ مدینہ |
| مجھے بال و پر یا نبی جی دلا دے |
| میں دوری سے دیکھوں فضائے مدینہ |
| بصیرت سے پردے کریما ہٹا دے |
| بھرے داماں جائیں سخی در سے سائل |
| مجھے بھیک لینے کے ڈب تو سکھا سے |
| نہ جانوں کہاں پر مقدر ہیں سوئے |
| کرم سے خدایا انہیں بھی جگا دے |
| بھرے داماں محمود کا یا الہٰی |
| مدینے کے کاغذ اسے بھی تھما دے |
معلومات