مدینے کے نوری جو گلزار ہیں
وفورِ عطا سے یہ سرشار ہیں
فضائے مدینہ ہے رحمت بھری
یہاں پر تجلیٰ کے انوار ہیں
اماں دیں یہاں پر حبیبِ خدا
یہاں جانِ جاناں کے دربار ہیں
سخی چارہ گر ہیں نبی مصطفیٰ
سہارا ہیں اُن کا جو لاچار ہیں
مراتب نبی کے عُلیٰ سے عُلیٰ
صفِ انبیا کے وہ سالار ہیں
خدا کی سدا اُن پہ ہیں رحمتیں
فراقِ نبی میں جو بیمار ہیں
ہے محمود مولا بڑا مہرباں
ملے جس سے سرکار دلدار ہیں

0
1
5
خلاصہ:
یہ نعت مدینہ کی روحانیت، حضور ﷺ کی رحمت، شفاعت، اور محبت کو بیان کرتی ہے۔
مرکزی پیغام یہ ہے کہ:
مدینہ رحمت کا مرکز ہے
نبی کریم ﷺ بے سہاروں کا سہارا ہیں
اُن کی محبت اللہ کی خاص نعمت ہے

0