تیرے کرم سے مولا، ایسی قضا ملے |
مدفن حزیں کو، شہرِ صلے علیٰ ملے |
نامِ نبی سے لب بھی، میرے سجھے رہیں |
جو درماں ہے دکھوں کا، جس سے شفا ملے |
آسان ہر کٹھن ہے، شہرِ رسول میں |
مولا مدینے آؤں، بابِ سخا ملے |
ہوں بارشیں کرم کی، بطحا سے ہو گھٹا |
شہرِ مدینہ والی، نوری فضا ملے |
مانگا نہ جائے جس جا، سرکار کا ہے در |
بن مانگے سائلوں کو، اس جا دوا ملے |
وہ جانیں کس کو کیا ہے، جو چاہئے کہاں |
جھولی پھلائے رکھنا، اس جا سوا ملے |
محمود! فیضِ جاں ہے، دارین میں سرور |
مانگیں کہ دل کو وردِ، صلے علیٰ ملے |
معلومات