سجیں نامِ احمد سے لیل و نہار |
بنے یادِ ہادی دلوں کی بہار |
میں قربان جاؤں حسیں نام پر |
کہ ذکرِ نبی ہے دلوں کا قرار |
ہے عکسِ جمالِ خدا حسن اُو |
کروں مصطفیٰ پر یہ جاں بھی نثار |
خدا کو ہے بھاتی نبی کی ادا |
حبیبی کہے اُن کو آمرزگار |
ہے سیرت نبی کی مبیں دینِ ما |
کوئی اس میں جِدَّت لگے انتشار |
رکھے راہِ حق پر سدا کبریا |
گرائے نہ مجھ کو دہر کا خمار |
سخی ذاتِ محسن رحیم و کریم |
رہے عشقِ جاناں حزیں کا حصار |
ہیں محمود آقا سخی مہرباں |
ہے جنت جہاں میں نبی کا دیار |
معلومات