زباں پر نغمے ہیں اُن کے مدینے جا رہا ہوں |
فضائے عشق و مستی ہے میں غوطے کھا رہا ہوں |
حبیبی رحمتِ باری سنی جائے یہ زاری |
نبی جی قصے الفت کے زباں پر لا رہا ہوں |
لگیں مجھ کو کٹھن راہیں نگاہِ کرم ہو جائے |
عطا تیری کے میں نغمے کریمی گا رہا ہوں |
مدینہ ہے ندا میری مدینے سے ہوا آئے |
عطا ہو مہرباں داتا ذرا گھبرا رہا ہوں |
گناہوں سے الودہ ہوں نگاہِ کرم ہو جائے |
دُھلوں یہ ابرِ رحمت میں کریمی آ رہا ہوں |
نبی کی آل ہے افضل محبت دل میں اُن کی |
حبیبی واسطے اُن کے لئے میں آ رہا ہوں |
بڑی لاچاریاں محمود اُٹھائے عصیاں سر پر |
لئے دامن جو خالی ہے مدینے جا رہا ہوں |
معلومات