حبیبِ خدا ہیں شہے دو سریٰ
ملا جو دہر کو انہی سے ملا
ملی زینتیں اُن سے کونین کو
وہ محبوبِ قادر وہ صلے علیٰ
مزین خلق کو کریں مصطفیٰ
نبی نورِ اول حبیبِ الہ
شہے مرسلیں ہیں رسولِ امیں
رسولوں کے دلبر حبیبِ خدا
جو پیغامِ آقا سے توحید ہے
ملا حکمِ قُل اُن کو قرآن کا
حریمِ خدا کے ہیں وہ رازداں
وہ قوسین والے وہ صاحب دنیٰ
ہے محمود اُن کو وہی جانتا
کہیں جس کو سالک نبی کا خدا

3
21
ملا جو دہر کو انہی سے ملا

0
ماشا اللّہ


شکریہ

0