غلاموں پہ ڈالیں کرم کی نظر
ہے دائم جنہیں امتی کی خبر
گدا پر سخی ہیں بڑے مہرباں
کریمی ہیں آقا امیرِ جہاں
حسیں جانِ ہستی نبی مصطفیٰ
ہیں یکتا خلق میں یہی دلربا
نبی شانِ عالم حبیبِ خدا
جو ہیں فخرِ آدم سخی جانِ ما
صفِ انبیا کے یہ ہی پیشوا
ہیں احسانِ داور لبیبِ الہ
وہ لولاک والے وہ محبوبِ رب
روانی جہاں میں انہی کے سبب
وہ ہادی ہیں آقا وہ مختار ہیں
یہ کونین سلطاں کے دربار ہیں
ہیں انعامِ قدرت کے قاسم نبی
سخی ہیں جو محمود سب سے سخی

0
2