مدینے ہیں پیارے سخی دلربا
جہاں سے چلے ہر کرم کی ہوا
حسیں چارہ گر ہیں یہی شاہِ دیں
یہ احسانِ قدرت نبی مصطفیٰ
مدینہ میں درماں دکھوں کا ملے
برستی ہے جس جا عطا کی گھٹا
مدینے میں پیاری فضا ہر جگہ
مدینے کے نوری صبا و مسا
لئے دردِ دل چل مدینے چلیں
مدینہ نبی کا ہے دارِ شفا
شہا ناؤ میری تلاطم میں ہے
کریما اسے پار تو ہی لگا
میں عاصی گنہگار مجبور ہوں
بلا لیں مدینے حبیبِ خدا
مدینے چلیں گے خزیں خیر سے
جو نامہ مدینے سے گر مل گیا
مدینہ ہے محمود دل سے دعا
جہاں سے نہیں دور عرشِ الہ

0
1
6
اس نعت کا خلاصہ:
مدینہ رحمت، شفا، شفاعت اور اللہ کی قربت کا شہر ہے۔

0