نامِ نبی پہ گر تو قربان ہو گیا |
تیری فلاح کا ہے سامان ہو گیا |
آئے حبیبِ رب ہیں بشری لباس میں |
جس کی وجہ سے اشرف انسان ہو گیا |
رستہ ملا نبی سے چلنے کو ضوفشاں |
جانیں کہ خلد جانا آسان ہو گیا |
خاطر نبی ہے پیدا کونین کا وجود |
کارن نمودِ ہستی ذیشان ہو گیا |
کوثر ملی نبی کو وہ سلسبیل بھی |
جس کا گواہِ صادق قرآن ہو گیا |
لولاک سے عیاں ہے سرکار کا زماں |
جن کے لئے یہ کن کا فرمان ہو گیا |
رتبے نبی کے دیکھیں میدانِ حشر میں |
یومِ نشور اُن سے آسان ہو گیا |
درجے وَرا خرد سے شانِ حبیب کے |
محمود بردہ اُن کا سلطان ہو گیا |
معلومات