عطائے خدائی سے جھولی بھرو
نبی کا ذکر ہے کرو اور سنو
ترانے نبی کے جو مقصود ہیں
درودوں سے محفل سجائے رکھو
سروں پر کرم کے گھنے باراں ہوں
ذکر مصطفائی کے کرتے رہو
دروں اس سے دائم فروزاں رہے
دل و جان عشقِ نبی میں ڈبو
خدا کے نبی پر درود و سلام
خوشی سے ثنائے نبی کو کرو
عطائے خدا ہے جو فوزِ عظیم
وہ راہِ نبی ہے اسی پر چلو
اے محمود سائے میں سرکار کے
رفو تار داماں ذکر سے کرو

0
4