خدا نے سجایا مقامِ نبی ہے
بجیں جس کے ڈنکے وہ نامِ نبی ہے
یہ النجم دل میں ہوا جو اٹھی تھی
سرِ لا مکاں اُس سے گامِ نبی ہے
ہے رونق دنیٰ میں نبی مصطفیٰ سے
ہوا عرش پر بھی قیامِ نبی ہے
خدا سے نبی پر درود آئیں دائم
ملے گا جو کوثر وہ جامِ نبی ہے
گراں فیض والی محبت ہے اُن کی
بڑی شان رکھتا غلامِ نبی ہے
دیا جس نے قوموں کو اعلیٰ تمدن
وہ فضلِ خدا سے نظامِ نبی ہے
اے محمود خیراں فصاحت ہے جس سے
وہ نورِ صداقت کلامِ نبی ہے

0
6