منظر مدینہ تھا جب وہ لمحہ یاد ہے |
وہ جالیاں سنہری وہ روضہ یاد ہے |
ادراک میں بسی ہے مسجد حبیب کی |
وہ گلیاں نور والی وہ نقشہ یاد ہے |
مسجد نبی میں مغرب نورانیاں وہاں |
اپنا قیامِ مسجد وہ سجدہ یاد ہے |
تعریف خُلقِ جاں کی قرآں بیاں کرے |
دنیا کو فتحِ مکہ کا قصہ یاد ہے |
جبریل کی یہ آنکھیں قدموں کو آ لگیں |
وہ تلوہ یا نبی جی وہ بوسہ یاد ہے |
قصرِ دنیٰ میں محفل قوسین سے سجی |
اُن سے یہ اُدنُ مولا کا کہنہ یاد ہے |
محمود درجے اُن کے جانے نہ خلق نے |
راضی خدا کرے گا وہ وعدہ یاد ہے |
معلومات