کٹھن مشکلوں سے بچایا نبی نے
ہمیں رستہ سیدھا دکھایا نبی نے
کیا جس نے روشن دیارِ دہر کو
یہ دیپک سہانہ جلایا نبی نے
پڑھائے انہوں نے ہیں احکامِ دیں سب
زہے بنناں انساں سکھایا نبی نے
فروزاں نبی سے جہاں ہیں کراں تک
سوئے خُلد سب کو بلایا نبی نے
دمِ مصطفیٰ سے بہارِ چمن ہے
اسے دیکھیں کیسے سجایا نبی نے
ملا فیض اُن سے سدا انجمن کو
عدو تھا جو بھائی بنایا نبی نے
کتابِ ہدایت ہے قرآن اُن کا
یہ دستورِ قدرت سکھایا نبی نے
اے محمود گم تھے جو ویرانوں میں تب
انہیں جانبِ حق بلایا نبی نے

1
14
ماشاءاللہ بہت خوب

0