آباد جس سے دل ہوں وہ یادِ مصطفیٰ ہے
مسرور جس سے من ہیں میلادِ مصطفیٰ ہے
بٹتے ہیں اُن کے در پر دارین کے خزانے
جو مشکلیں مٹائے امدادِ مصطفیٰ ہے
حسن و حسین غنچے ہیں فاطمہ علی کے
جانو جمالِ گلشن اولادِ مصطفیٰ ہے
مولا علی نبی کے پیارے حبیبِ اعلیٰ
جن کے عِلم سے تابش بھی دادِ مصطفیٰ ہے
وہ روئے غار میں جو مومن یہ تیری قسمت
دوزخ نہ جائے امت فریادِ مصطفیٰ ہے
ہیں آخری نبی یہ پیارے حبیبِ سرور
کب سلسلہ نبوت اب بعدِ مصطفیٰ ہے
محمود ہے سعادت میلادِ مصطفیٰ میں
لیکن جواز اس کا بھی یادِ مصطفیٰ ہے

0
6