گلوں میں خوشبو آئی گلشن میں تازگی |
رونق دہر کو ساری سرکار سے ملی |
اُن کے کرم کے صدقے روشن ہیں دو سریٰ |
رحمت لقب کریمی پیارے ہیں مصطفیٰ |
ہے چاندنی قمر میں سورج میں روشنی |
ملی جہان بھر کو آقا سے دلکشی |
ہیں رحمتوں کے قلزم اُن کی نگاہ میں |
ملتی ہے آشتی بھی اُن کی پناہ میں |
موتی فراق والے آنکھوں سے گر گئے |
منظر مدینے کے جب دل میں ابھر پڑے |
دل میں مدینہ کی جب یادیں حسیں سجیں |
لیتی ہیں نام اُن کا دل کی یہ دھڑکنیں |
محمود جس کو چاہیں جنت کریں عطا |
کوثر کے ہیں جو مالک کونین کی ضیا |
معلومات