روضہ نبی کے سارے منظر ہیں دلنشیں
لو دیکھ چشمِ زائر وہ جالیاں حسیں
تارے فلک پہ سارے روشن جبیں لگیں
شاید یہ دیکھتے ہیں نورِ نبی کہیں
خندہ جبیں حبیبی واصل خدا سے ہیں
خُلقِ عظیم ہادی ہیں صادق و امیں
جبریل ساتھ اُن کے نوری صفوں میں ہیں
ہے جلوہ گاہ اُن کی قوسین کی زمیں
میرے سخی نبی ہیں سلطانِ مرسلیں
جو چاہتِ دل و جاں ہیں جانِ عالمیں
نورِ نبی سے روشن دونوں حرم مدام
نورِ دروں ہیں پیارے سرکار باالیقیں
محمود یہ حسن ہے ادراک سے ورا
نور و جمالِ دلبر کونین میں حسیں

0
2
11
سبحان اللّہ 🌹

بہت بہت شکریہ

0