بڑی راحتوں کے یہ سامان ہیں
دل و جان گر اُن پہ قربان ہیں
معطر مطہر منور ہیں وہ
مدینے کے والی ہیں سلطان ہیں
نبی آخری ہیں نبی مصطفیٰ
دلائل میں مولا کے فرمان ہیں
دکھائے خدا نے اُنہیں دو جہاں
نبی عرشِ اعلیٰ کے مہمان ہیں
مدینے کو راہیں درخشاں مِلیں
کہیں چلنے والے یہ آسان ہیں
ملے کامرانی مدینے چلو
کہ سلطاں مدینے کے ذیشان ہیں
رضائے نبی ہے رضائے خدا
فدا جن پہ محمود دل جان ہیں

0
2