سہارا ہمارا نبی پیارے سرور
شفاعت ہے جن کی گراں روزِ محشر
بڑی رحمتیں ہیں جہانوں پہ رب کی
ذریعہ مگر ہیں خدا کے پیمبر
بھروسہ ہیں آقا بڑا غم زدوں کا
ملی مصطفیٰ کو خدا سے جو کوثر
نبی جانِ عالم خدائی میں یکتا
خدا کے ہیں واحد خلق میں یہ دلبر
عطائے نبی ہر جہاں پر ہے چھائی
کہ فیاضِ ہستی ہیں سلطان سرور
نبی مصطفیٰ سے ملے جو خزانے
وہ سنت وہ قرآں جمیع آلِ اطہر
مبارک ہو امت خزانہ نبی کا
ہیں محمود اس میں خدائی کے گوہر

0
2