محفل ہے مصطفیٰ کی سینہ سجا رہے ہیں
مسرور میرے ساتھی آنسو بہا رہے ہیں
کرتا ہے دل درخشاں ذکرِ جمیل اُن کا
جس سے کرم کے باراں سنگت پہ آ رہے ہیں
اس انجمن میں جاری توصیفِ مصطفیٰ ہے
آمد ہے دلربا کی قربان جا رہے ہیں
اُن کے قصیدے روشن آفاقِ دہر میں ہیں
نغمے حسیں ملائک ہر آن گا رہے ہیں
سائل کریم کے جو لائیں درود گجرے
دامن لئے کشادہ خوشیاں منا رہے ہیں
آؤ کریں فروزاں یادِ نبی سے سینہ
مجلس میں فیض لوٹیں نوری جو آ رہے ہیں
محمود اُن کے در پر کرنا ندا نہ اونچی
بن مانگے پیارے داتا سب کچھ لٹا رہے ہیں

0
4