ملی جن سے کونین کو آشتی
حسیں دلربا ہیں خدا کے نبی
سکوں دو جہاں کا مدینے میں ہے
کہ رہتے ہیں اس جا نبی آخری
جہاں کے ہیں سلطاں سخی مصطفیٰ
مگر شان میں ہے گراں سادگی
منور لگے ہے فضا اس جگہ
رکھیں راتیں اس کی عجب چاندنی
دکھوں کا ہے درماں اسی شہر میں
نبی مصطفیٰ ہیں ازل سے غنی
کرے یادِِ دلبر فروزاں جہاں
ہے مدحت نبی کی دلی روشنی
اے محمود شہرِ نبی خلد ہے
میں مانگوں مدینے میں پھر حاضری

0
3