سرکار مصطفیٰ جو جانِ سرور ہیں
مقصودِ کن فکاں ہیں آقا حضور ہیں
سب اُن سے زندگی کے روشن اصول ہیں
الطافِ کبریا کے اُن سے ظہور ہیں
جن سے رواں زماں ہیں وہ جانِ دو سریٰ
دلدارِ کبریا ہیں مولا کے نور ہیں
کروبیاں مدینے آتے ادب سے ہیں
جن و بشر کے دلبر ہادی ضرور ہیں
قائم رکھو نبی سے اپنی محبتیں
منزل کٹھن کو مومن کرتے عبور ہیں
درجہ کمال دیکھیں صبرِ حسین میں
صحنِ نبی میں جن کے پنپے شعور ہیں
مختار کے چمن میں آقا سے ہے مہک
آلِؑ نبیؐ کے نامے عیبوں سے دور ہیں
محمود دے گواہی نوری مدینہ یوں
منظر نظارے روضہ کے بُقْعَہ نور ہیں

1
5
خلاصۂ
آپ کی نعت میں یہ مرکزی نکات ہیں:
حضور ﷺ رحمت للعالمین اور نورِ ہدایت ہیں۔
زندگی کے اصول سنتِ نبوی ﷺ سے ہیں۔
محبتِ رسول ﷺ ایمان کی جان ہے۔
امام حسینؑ صبر و وفا کا اعلیٰ نمونہ ہیں۔
آلِ نبی قرآن کی نص سے مطہر ہیں، اور ان کی مہک حضور ﷺ کی نسبت سے ہے۔

0