| خدا کی خلق پر عنایت ہے اُن کی |
| شہادت خدا کی رسالت ہے اُن کی |
| خدا کے یہ دلبر ہیں نبیوں کے سرور |
| پسند انبیا کو امامت ہے اُن کی |
| نبی پہلے آئے جلیل اس جہاں میں |
| سدا جو رہے گی نبوت ہے اُن کی |
| لقب اُن کے دیکھیں وہ صادق امیں ہیں |
| دہر میں مثالی دیانت ہے اُن کی |
| وہ دستور لائے حرا سے منور |
| بنے جو شریعت وہ سیرت ہے اُن کی |
| برابر ہیں سارے درِ مصطفیٰ پر |
| عُلیٰ شانیں رکھتی عدالت ہے اُن کی |
| نوازا گیا اُن کے قدموں سے سدرہ |
| سرِ عرشِ اعلیٰ شرافت ہے اُن کی |
| نبی کی ہے آمد سے شیطاں کو لرزہ |
| گراں رکھے ہیبت جلالت ہے اُن کی |
| ہیں بارانِ رحمت سدا جس وجہ سے |
| وہ فضلِ الہ سے محبت ہے اُن کی |
| اے محمود محشر ہے میلاد اُن کا |
| دکھانی خدا نے شفاعت ہے اُن کی |
معلومات