آپ کے میلاد سے یہ جشن ہے میلاد کا
صاحبِ لولاک یعنی مصطفیٰ دلدارِ ما
آئیں سب خوشیاں منائیں مجمعِ میلاد ہے
مل گیا دل کو سکوں جو اُن کے در پر آ گیا
دھوم سارے عرش پر ہے ڈنکے جاری فرش پر
نور والا آ گیا اور جھومتی ہیں آمنہ
خوش حلیمہ ہو گئیں دیکھا جو چہرہ آپ کا
لال ہے یہ چاند سا یا نورِ حق بدرِ دجیٰ
یہ جمیلِ دو جہاں ہیں یا جمالِ ہر جہاں
راحتِ دل جان ہیں یا جان جانِ دو سریٰ
جانتے تھے سب نبی اور اُن کے سارے امتی
آ گئے ختم الرسل یہ شاہِ شاہاں دلربا
قصرِ قیصر ہل گئے آتش کدے ٹھنڈے ہوئے
مٹ گئیں ہیں ظلمتیں اور کفر ہے حیراں ہوا
کیف میں محمود آ میلاد ہے سرکار کا
ہیچ جن سے ماسوا وہ ہیں حبیبِ کبریا

0
1