جن کے ہاتھ میں آئی کوثر
بانٹے نعمتیں اُن کا دفتر
آپ حبیب ہیں قادر کے جو
ہے نہ ملے گا اُن سے برتر
مثل مثال نہ پیدا اُن کی
آپ ہے نازاں جن پہ مصور
اُن کی امامت اقصیٰ اُس دن
خاص ہیں جن میں آپ مقرر
اُن کی شان میں لو لاک آئی
خلق خدا کے جاگے مقدر
ارض پہ جنت خاطر اُن کی
اُن کا اُس جا خانہ و منبر
قصرِ دنیٰ نے قرب ہے دیکھا
عرش پہ لائے جوڑے دلبر
حسن حسین ہیں سبطین اُن کے
اُن کی فاطمہ اُن کے حیدر
اعلیٰ نبی کے مرتبے سارے
جن کو ملے کونین کے دفتر

0
1