یہ آمد مصطفیٰ کی ہے، خوشی کا ہے سماں یارو |
فلک پر زینتیں ہر جا، سجے ہیں دو جہاں یارو |
مبارک ہو مبارک ہو، ہیں نغمے جا بجا جاری |
مسرت میں لگے گردوں، ہُوا ہے ضوفشاں یارو |
سجے ہیں عرش و کرسی بھی، ہے رونق بے بہا، ہر جا |
منور دہر کو دیکھیں، ہے روشن لا مکاں یارو |
ہیں لرزے قصر قیصر کے، ہوئے آتش کدے ٹھنڈے |
نبی آئے نبی آئے، ہے ڈنکے سے عیاں یارو |
چمک ذروں نے ہے پکڑی، یہ مکہ بھی فروزاں ہے |
رواں دنیا سے ہے ظلمت، اندھیرا ہے کہاں یارو |
خدا کے نور وہ بن کر، نبی تشریف لائے ہیں |
ہے قرآں میں عیاں آیا، خدا کا یہ بیاں یارو |
حسیں رونق ہیں ہستی کی، جمیلِ دو سریٰ دلبر |
سجاوٹ دو جہانوں کی، یہ وجہہ کن فکاں یارو |
جہاں کے حسن والوں میں، نبی میرے سخی سرور |
محبت کی خبر بن کر، رکھیں میٹھی زباں یارو |
جہاں کے سب حسینوں سے، حسیں، محمود جانم ہیں |
جو رونق دو جہانوں کی، کریں تاباں زماں یارو |
معلومات