| شہنشاہِ ذیشاں شہے دو سریٰ ہیں |
| انیسِ غریباں شہے دو سریٰ ہیں |
| طفیلِ نبی ہے مرورِ زمانہ |
| جہاں جن سے دوراں شہے دو سریٰ ہیں |
| ہیں لگتے جہاں سب مدینے سے روشن |
| نبی نورِ رحماں شہے دو سریٰ ہیں |
| ملا طیبہ سے بصیرت کو سرمہ |
| دیا جس نے قرآں شہے دو سریٰ ہیں |
| ضمیرِ دہر ہے مدینے سے زندہ |
| ہوا جن سے تاباں شہے دو سریٰ ہیں |
| ہے باندی سہولت درِ مصطفیٰ کی |
| ملے جن سے درماں شہے دو سریٰ ہیں |
| قدم میں نبی کے زیاں کار آئیں |
| کریں گے جو ساماں شہے دو سریٰ ہیں |
| رواں نبضِ ہستی حبیبِ خدا سے |
| جہانوں کے دل جاں شہے دو سریٰ ہیں |
| اے محمود رشکِ ارم ہے مدینہ |
| مدارت کے سلطاں شہے دو سریٰ ہیں |
معلومات