| یہی من میں چاہت یہ ہی جستجو ہے |
| مدینے میں گھر ہو دلی آرزو ہے |
| جہاں مصطفیٰ سے ملیں جامِ وحدت |
| یہ گردوں بھی جس جام سے مستبو ہے |
| ہیں سر مست سالک اسی کے نشے سے |
| خفی ذکر جن کا صدا اللہ ہو ہے |
| نبی سے ہی ملتے پیامِ خدا ہیں |
| نبی سے خدائی میں یہ رنگ و بو ہے |
| خدا کے کرم ہیں نبی مصطفیٰ پر |
| فزوں جن سے دارین کی آبرو ہے |
| ہیں خاطر نبی کی نظارے جہاں کے |
| بنا نورِ جن کا دہر کی نمو ہے |
| ہے محمود ہستی پہ ٹھپہ نبی کا |
| جہاں دیکھیں اُس جا یہ ہی گفتگو ہے |
معلومات