شان بڑی اس جود و سخا کی
وصفِ نبی میں صدق صفا کی
اُن کو حبیبی بول خدا کے
شان نرالی میرے پیا کی
ساقی حشر میں صلے علیٰ ہیں
جن کو ہے کوثر دین خدا کی
محشر کے سرکار ہیں دولہا
اونچی اُن کو شان عطا کی
کرم نبی کے جن و انس پر
غیر کی خاطر جس نے دعا کی
آلِ نبی پر رحمتِ یزداں
امت سن لے بات شفا کی
اُن کی گدائی خوشیاں محمود
رب نے کیسی آن عطا کی

1
6
جامع خلاصہ
یہ نعت شریف: حضور نبی اکرم ﷺ کے درج ذیل اوصاف کی سمت اشارہ ہے:
جود و سخا اور اخلاقِ عظیم
محبوبیتِ الٰہی (حبیبِ خدا)
حوضِ کوثر کے ساقی
سردارِ محشر و شفیعِ امت
رحمت للعالمین (جن و انس سب کے لیے)
اہلِ بیت کی عظمت
غلامیِ رسول ﷺ کی سعادت
مختصراً: شاعر یہ پیغام دیتا ہے کہ حضور ﷺ اللہ کے محبوب، قیامت کے سردار، امت کے شفیع، اور سراپا رحمت ہیں—اور ان کی نسبت ہی مومن کی اصل کامیابی ہے۔

0