ہیں تشریف لائے نبی مصطفیٰ
سجا دو جہاں کا مقدر سجا
مچی ہر کراں تک، بڑی، دھوم دھام
کُھلا بابِ رحمت، دہر پر کُھلا
ہے آمد نبی کی، یہ آواز ہے
جو ڈنکا مسرت سے، ہر جا بجا
مزین ہے کونین، اُن کے لئے
یہ آئے ندا، دلربا، دلربا
چلا دو جہاں میں، نیا دور ہے
ملا برکتوں کا زمانہ ملا
سنی ہے صدا، آ گئے مصطفیٰ
تجلیٰ سے گردوں، ضیا ہو گیا
اے محمود! تیرے ہیں طالع بنے
تو سینہ سجا، بولو، صلے علیٰ

5